صوابی، خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، ماں بچے صحتمند
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
صوابی:(نیوزڈیسک)باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی۔
انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔
بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔