بھارتی اداکارہ کے شوہر پر سنگین الزامات، مقدمہ درج کروادیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر اور ہوٹل انڈسٹری کی معروف شخصیت یپٹر ہاگ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 44 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اولاد کی پیدائش کے تین ہفتے بعد شوہر نے نہ صرف گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ جبری طور پر گھر سے بے دخل بھی کردیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پیٹر نے دھکے دیے، گھڑی چھینی اور انہیں اُس وقت گھر سے باہر نکالا جب وہ بچے کو دودھ پلا رہی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے معمول کے مطابق کپڑے پہننے کی مہلت مانگی تو پیٹر نے دھکا دے کر گھر سے نکالا۔
اداکارہ نے ان سارے معاملات کے پیش نظر اپنے شوہر کے خلاف نفسیاتی اور جسمانی اور گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔
اداکارہ نے خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کیلیے کام کرنے والے ادارے کو بھی اپنی درخواست دی جبکہ گھریلو تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا۔
سلینا نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ’جس وقت یہ واقعہ پیش آیا میرے ٹانکے خشک تک نہیں ہوئے تھے اور مجھے پیدل چلنے میں شدید تکلیف تھی جبکہ میں نے شوہر سے درخواست بھی کی کہ وہ ایسا نہ کرے‘۔
سابق اداکارہ کے مطابق شوہر نے جواب میں کہا کہ ’تم میزی زندگی سے دفعہ ہوجاؤ اور پھر مجھے نرسنگ والے کپڑوں میں ہی گھر سے باہر دھکیل دیا جس پر پڑوسی نے آکر مدد کی۔
اداکارہ نے اپنے آسٹریلوی شوہر کے خلاف بھارت کی عدالت میں درخواست دی اور انکشاف کیا کہ شادی کے بعد 15 سالوں سے اُن کو 9 قسم کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے شوہر سے 50 کروڑ روپے ہرجانے اور 10 لاکھ بھارتی روپے ماہانہ معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
اداکارہ کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوگئی جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیٹر ہاگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی تاریخ 12 دسمبر مقرر کردی ہے۔
#courage #divorce | In the middle of the strongest most turbulent storm of my life I never imagined I would spend fighting alone, without any parents, without any support system I never thought there would come a day without all the pillars on which the roof of my world once… pic.
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اب حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ میرا گزار مشکل ہوگیا اور میں والدین یا بغیر کسی سپورٹ کے اکیلے حالات سے لڑ نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا ہک ’میں نے سوچا تھا کہ میں اکیلی ہوگئیں ہوں کیونکہ ماں باپ، بہن بھائی یا بچے میرے ساتھ نہیں اور نہ ہی کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے نہ کسی کو میری پرواہ ہے مگر میں ایک فوجی کی بیٹی ہے اور خود سے وعدہ کیا ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا حساب اور انصاف لوں گی‘۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھریلو تشدد اداکارہ نے انہوں نے کے مطابق تشدد کا نے شوہر گھر سے
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔