گلگت بلتستان میں پہاڑوں کا عالمی دن بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اجلاس میں بامِ دنیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025ء کے انتظامات، گلشیئرز کی اہمیت، ماحولیاتی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو فلم، مکالمے اور سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کرنے کے عملی طریقوں پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ہاڑوں کا عالمی دن 11 دسمبر 2025ء کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے ایک اہم اجلاس میں گلشیئرز کی اہمیت، ماحولیاتی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو فلم، مکالمے اور سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کرنے کے عملی طریقوں پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑوں کے عالمی دن کی تیاریوں کے سلسلے میں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر اقبال حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں عالمی تھیم “Glaciers Matter for Water, Food and Livelihoods in Mountains and Beyond” کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سائنس سربراہ پروفیسر شمش الرحمن، ڈائریکٹر ٹورزم صفی اللہ، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے کمیونیکیشن منیجر نثار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد سلیم خان، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم گلگت کاشف علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم عابد حسین، ہلالِ احمر پاکستان جی بی کے نمائندے جنید عباس سرینا گلگت اور رامادہ گلگت کےافسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بامِ دنیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025ء کے انتظامات، گلشیئرز کی اہمیت، ماحولیاتی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو فلم، مکالمے اور سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کرنے کے عملی طریقوں پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ نوجوانوں، فلم میکرز اور مقامی کمیونٹی کی فعال شمولیت کے ساتھ اینیمیٹڈ فلمز، پینل ڈسکشنز، نمائشوں اور ماحولیاتی سیشنز کے انعقاد سے آگاہی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ڈائریکٹر ٹورزم اقبال حسین نے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ، ماحول دوست سوچ اور کمیونٹی آگاہی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ اس موقع پر یہ شرکاء نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ پہاڑوں کے عالمی دن کی تقریب کا انعقاد قراقرم یونیورسٹی مین کمپس میں کیا جائے گا تاکہ اس اہم تقریب سے طلباء و طالبات زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے کمیونیکیشن منیجر نثار احمد نے بتایا کہ اب تک 18 ڈاکومنٹری فلمیں جمع کروائی گئی ہیں۔ جن میں سے بہتری فلموں کی سلیکشن کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ جس پر ڈائریکٹر ٹورزم اینڈ کلچر اقبال حسین نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سلیم خان، پروفیسر شمس الرحمن اور نثار احمد پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو فلموں کی چانچ پڑتال کے بعد جیوری کے حوالے کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈائریکٹر ٹورزم اجاگر کرنے کے گلگت بلتستان اجلاس میں عالمی دن کی اہم
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند