دہلی کی آلودگی پر نریندر مودی کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس صحت بحران پر فوری، جامع اور تفصیلی بحث کرائی جائے تاکہ عوام کو درپیش اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے مؤثر حکمتِ عملی وضع کی جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی نے جمعہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر دہلی میں بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی کے مسئلے پر تشویشناک خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس صحت بحران پر فوری، جامع اور تفصیلی بحث کرائی جائے تاکہ عوام کو درپیش اس سنگین مسئلے کے حل کے لئے مؤثر حکمتِ عملی وضع کی جا سکے۔ راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ دہلی اور این سی آر میں مسلسل دو ہفتوں سے انتہائی خراب سے سنگین سطح تک پہنچنے والی فضائی آلودگی نہ صرف شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے بلکہ یہ ایک حقیقی صحت ہنگامی صورتحال کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں وہ دہلی کی چند ماؤں سے ملاقات کرتے نظر آ رہے ہیں، جنہوں نے اپنے بچوں کی صحت، دمے کے بڑھتے کیسز اور تھکن و کمزوری کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ دہلی کے لاکھوں خاندان تھکے، خوفزدہ اور غصے میں ہیں کیونکہ ان کے بچے مسلسل زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے براہِ راست سوال کیا کہ مودی جی، ہندوستان کے بچے آپ کے سامنے گھٹ رہے ہیں، آپ خاموش کیسے رہ سکتے ہیں، آپ کی حکومت میں نہ ہنگامی اقدامات دکھائی دیتے ہیں، نہ کوئی واضح منصوبہ، نہ ہی جوابدہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکز ایک سخت، قابلِ نفاذ اور ملک گیر سطح پر مؤثر نیشنل ایکشن پلان تیار کرے، جس میں صنعتی آلودگی پر قابو، گاڑیوں کے اخراج کے سخت پیمانے، فصلوں کی باقیات جلانے کے مستقل حل اور شہروں میں سبزہ کاری کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔
دہلی کے ماہرینِ صحت کی متفقہ رائے ہے کہ موجودہ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لئے شدید خطرہ ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مسلسل زہریلے ذرات کی نمائش سے بچوں اور حساس مریضوں میں سانس کی نالی میں سوزش، پھیپھڑوں کی کارکردگی میں کمی اور دل و دماغ کے امراض کے بگڑنے جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ ماہرین نے خاص طور پر بچوں، دمے کے مریضوں، ضعیف افراد اور تمباکو نوشی کرنے والوں کے لیے باقاعدہ اسکریننگ اور احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے بچوں کو صاف ہوا چاہیئے، بہانے نہیں۔ انہوں نے مودی حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ دہلی کے شہریوں کو اس جان لیوا صورتحال سے نجات دلائی جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے مطالبہ کیا انہوں نے کیا کہ
پڑھیں:
ٹنڈوجام ریلوے اراضی پر با اثر افراد کا قبضہ ، انتظامیہ کی خاموشی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام ریلوے کی اراضی پر بااثر افراد کا قبضہ جاری ریلوے انتظامیہ خاموش تماشائی ریلوے کے افسران کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا سرگرم ہے ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام ریلوے کے اراضی جو بالکل مین ریلوے لائن کے قریب واقع ہے اس پر میر کالونی کے قریب تیز سے قبضہ جاری ہے اہم زرائع کے مطابق یہ قبضہ بااثر افراد ریلوے افسران کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں اس قبل بھی ریلوے اراضی پر ٹنڈوجام سے لے حیدرآباد تک بڑے پیمانے پر ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے جس پر انھوں نے ہوٹل گھر بھینسوں کے باڑے کاروباری مارکیٹیں قائم کی ہوئیں ہیں اور یہ قبضہ میرپورخاص حیدرآباد ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف میں کیا جارہا ہے جب اس ٹریک اور اس راضی کی دیکھ بھال کے لیے باقائدہ ریلوے کا عملہ مقرر ہے افسوسناک بات یہ ہے کہ اتنا اہم ٹریک ہونے کے باوجود محکمہ ریلوے کی لاپرواہی کا یہ عالم ہے کہ تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ٹنڈوجام میں ریلوے سگنل سسٹم ناکارہ پڑا ہوا ہے اسے درست نہیں کیا جارہا ہے جبکہ اس ٹریک پر شاہ لطیف ایکسپریس ماروی ایکسپریس مہران ایکسپریس سمیت دیگر ٹرین گزرتی ہیں جو سگنل سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ٹنڈوجام میں داخل ہوتے ہوئے پریشانی کا شکار ہوتے ہیں محسوس ایسا ہوتا ہے کہ محکمہ ریلوے کو اس ٹریک کی کوئی پروا نہیں انھوں نے ریلوے ٹریک کو کمائی کا زریعہ بنا رکھا ہے زرائع کے مطابق اس پر قائم دکانوں اور مارکیٹوں اور باڑوں سے ریلوے افسران کو اچھائی کمائی حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں