روس کی واٹس ایپ پر مکمل پابندی عائد کرنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
روس کے ریاستی مواصلاتی نگراں ادارے روسکومنیڈزور نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دے دی۔
خبررساں ادارے کے مطابق اگر واٹس ایپ نے روس کے قوانین کا پاس نہ کیا تو ایپلی کیشن پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
روسی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کالز پر اگست پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا ایک سلسلہ ہے۔ حکام کی جانب سے ان پلیٹ فارمز (بشمول میٹا) پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ فراڈ اور دہشتگردی کے کیسز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات نہ شیئر نہیں کر رہے۔
جمعہ کے روز روسکومنیڈزور نے الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ جرائم سے نمٹنے اور بچنے کے لیے بنائے گئے ضوابط کا پاس کرنے میں ناکام رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ
پڑھیں:
یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا‘ حکام وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251128-08-23
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکام وزارت داخلہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے مل رہے ہیں۔ سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای اور سعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ہے،دونوں ملک پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عاید کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، اگر پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا مشکل ہوگا۔حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای والے ویزا نہیں دے رہے، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے مل رہے ہیں۔ حکام وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، اس میں ہماری بھی ذمے داری ہوگی کہ کرپشن ہوئی ہوگی، چند ماہ قبل سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر پاکستانی نکالے گئے، ان میں کئی افغان شہری پاکستانی بن کر مقیم تھے۔ حکام وزارت داخلہ نے بتایا کہ 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں، ہم نے 18 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈیجیٹل طور پر جمع کرلیا ہے، تمام شہریوں کا ریکارڈ موجود ہے اور تصدیق فوراً ہو جاتی ہے، شہری کی شناخت کی تصدیق کے بعد ہی پوچھا جاتا ہے اسے کیا معاونت چاہیے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کی اکثریت معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہوتی ہے، زیادہ تر گرفتاریاں اوور اسٹے، شناختی فراڈ یا بینک فراڈ کی ہوتی ہیں، قتل، منظم جرائم یا دہشت گردی میں پاکستانی شہری نہ ہونے کے برابر ہیں۔