نون لیگ گلگت بلتستان خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ثروت صباء نے ایک بیان یں کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے تاریخی دورہ گلگت بلتستان کے بعد سیاسی ہلچل مچ گئی ہے، نون لیگ کی مقبولیت آسمان تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ گلگت بلتستان خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ثروت صباء نے ایک بیان یں کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے تاریخی دورہ گلگت بلتستان کے بعد سیاسی ہلچل مچ گئی ہے، نون لیگ کی مقبولیت آسمان تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد پیپلزپارٹی کی مایوسی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نون لیگ اپنی مضبوط ترقیاتی ساکھ کے باعث دوبارہ سیاسی میدان میں برتری حاصل کر رہی ہے۔ پی پی کے گزشتہ دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں شدید سست روی، بیڈ گورننس اور محکمہ تعلیم میں مبینہ طور پر نوکریوں کی فروخت جیسے سنگین الزامات عوامی ناراضگی کا بنیادی سبب ہے۔ نوجوانوں میں خاص طور پر غم و غصہ اس وجہ سے بڑھا کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ کے بجائے سفارش اور کرپشن کے چرچے عام رہے۔ اس کے برعکس، مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں انفراسٹرکچر کی بحالی، توانائی منصوبوں میں تیزی اور تعلیمی سہولیات کی بہتری جیسے اقدامات کے ذریعے خطے میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی، جسے عوام آج بھی سنجیدگی سے یاد رکھتے ہیں۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ سیاسی منظرنامہ اس وقت بدل گیا جب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور امیر مقام کے حالیہ دورے میں گلگت بلتستان کے لیے متعدد میگا پروجیکٹس کا اعلان کیا گیا۔ عوامی اجتماعات میں ان کے ناقابلِ تردید حقائق، مستقبل کی واضح ترقیاتی حکمت عملی اور خطے کو قومی دھارے میں شامل کرنے جیسے اقدامات نے عوامی جوش کو نئی سطح پر پہنچا دیا۔ احسن اقبال اور امیر مقام کے دورے نے نون لیگ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا، جبکہ پیپلز پارٹی کی صفوں میں مایوسی، اضطراب اور سیاسی بے یقینی نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔ پی پی پی کے مقامی رہنما اندرونِ خانہ اس بات کا اعتراف کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ عوامی اعتماد بحال کرنا اب اُن کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو چکا ہے۔ آنے والے انتخابات میں یہ سیاسی فضا بڑے فیصلوں کو جنم دے سکتی ہے اور موجودہ صورتحال میں برتری واضح طور پر مسلم لیگ (ن) کے پلڑے میں دکھائی دے رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان احسن اقبال نون لیگ گئی ہے

پڑھیں:

گلگت، وفاقی وزیر احسن اقبال کا شہید سیف الرحمن ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

احسن اقبال نے ہسپتال کی کارکردگی اور عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے فیز ٹو کو شامل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ہمراہ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہیں ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور آئندہ ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ آپریشنز جی بی سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نے سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ اور ڈائریکٹر پلاننگ کی موجودگی میں فیز ٹو کی فوری ضرورت، اہمیت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہسپتال کی استعداد، دستیاب طبی سہولیات، جدید مشینری، مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلیکس، مختلف اسپیشلٹی وارڈز اور درپیش چیلنجز کا جامع جائزہ بھی پیش کیا۔ احسن اقبال نے ہسپتال کی کارکردگی اور عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے فیز ٹو کو شامل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر اس نوعیت کے اداروں کو قومی سطح پر خصوصی توجہ ملنی چاہیے۔ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کو گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جاتا ہے، جو سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) جی بی حافظ حفیظ الرحمن کی درخواست پر اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے عوام کے لیے بطور تحفہ دیا گیا تھا۔ ترجمان نے اس منصوبے میں کردار ادا کرنے والی تمام شخصیات، خصوصاً حافظ حفیظ الرحمن اور میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی دوراندیشی کے باعث آج ہزاروں شہری جدید طبی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حفیظ الرحمن اور احسن اقبال گلگت بلتستان کے غدار ہیں، غلام شہزاد آغا
  • احسن اقبال کے بیان پر ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا شدید ردعمل
  • احسن اقبال جی بی کے قومی مجرم ہیں، پی ٹی آئی
  • نون لیگ وفاقی وزراء کو بلا کر الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے، سعدیہ دانش
  • گلگت، وفاقی وزیر احسن اقبال کا شہید سیف الرحمن ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
  • حکومت جی بی، آزاد کشمیر کو جائز این ایف سی دینا چاہتی ہے، احسن اقبال
  • وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گلگت میں اہم اجلاس
  • آرمی چیف: پاکستان ایک باوقار اور اثر انگیز ملک ہے، اپنی صحیح جگہ ضرور حاصل کرے گا
  • کیا ن لیگ نے پنجاب دوبارہ حاصل کرلیا؟