شامی سرزمین پر صیہونی حملے کیخلاف قطر کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس کاوش کی حمایت کریں گے جس کے ذریعے شام کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ "دمشق" کے مضافاتی علاقے "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں دوحہ نے موقف اپنایا کہ ہم دمشق کے دیہی علاقے میں آج قابض اسرائیلی فورسز کی دراندازی اور اس کے بعد ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی شامی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ جارحیت، شام کی خودمختاری اور بین الاقوامی و انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم شام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ہر اس کاوش کی حمایت کریں گے جس کے ذریعے شام کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ نیز صیہونی جارحیت بھی بند کروائی جا سکے۔ آخر میں دوحہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض صیہونی رژیم کی کارروائیوں کو روکنے اور نہتے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔