اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں روسی خلا باز یوری گاگارین کا مجسمہ نصب
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
فوٹو: سوشل میڈیا۔روسی سفارتخانہ
اسلام آباد ایف نائن فاطمہ جناح پارک میں روسی خلا باز یوری گاگارین کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔
روسی سفارتخانے کے مطابق افتتاحی تقریب میں روس کے وزیر توانائی سرگئی سیویلیف اپنے پاکستانی ہم منصب اویس لغاری کے ساتھ شریک ہوئے۔
روسی وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ خلائی تحقیق تمام ممالک کی بھلائی کےلیے ہو، یہ ہماری مشترکہ تاریخ کا عظیم کارنامہ ہے۔
روسی سفارتخانہ کے مطابق آئندہ سال روس پاکستان کانفرنس برائے خلائی تحقیق اور اسپیس انفرااسٹرکچر اسلام آباد میں ہو گی۔
مجسمے کی تنصیب روس پاکستان انٹر گورنمنٹل کمیشن کے دسویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ روسی سفارتخانے نے فنڈز فراہم کرنے والے اداروں اور پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔