اسلام آباد؛ سابقہ منگیتر نے مبینہ طور پر نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) تھانہ گولڑہ کی حدود میں سابقہ منگیتر نے نئی نویلی دلہن 17 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں 17 سالہ دلہن کو قتل کیا گیا اور مقتولہ کی شناخت عائشہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل ہونے والی دلہن گولڑہ اسٹیشن کے محلہ سکندر آباد کی رہائشی تھی اور ان کی شادی دوماہ قبل ضرار علی سے ہوئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم عید محمد مقتولہ کا سابقہ منگیترہے اور اب لڑکی کو قتل کردیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
اے ٹی سی نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمر ایوب کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اے ٹی سی نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔