WE News:
2025-11-28@19:18:47 GMT

سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی مذمت

سیکیورٹی ذرائع نے سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے متعلق گردش کرنے والی منفی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں جنرل ساحر کے فعال کردار کے باعث ان کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مستقبل کی جنگیں مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی جیتی جائیں گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا کا الوداعی خطاب

سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے متعلق منفی خبروں کی یکسر تردید ہوئے سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد کے خلاف اس لیے کمپین چلائ جارہی ہے کیونکہ 9 مئی کو جب ریاست پر حملہ ہوا تو آرمی چیف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے فوج کی کمانڈ جنرل ساحر کے پاس تھی اور انہوں نے پورے پاکستان میں ان حملوں کو ناکام بنانے میں فرنٹ سے لیڈ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان دشمنوں کو یہ پسند نہ آیا اور اب اُن کی ذات پر حملے شروع کردیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنرل ساحر شمشاد جوائنٹ چیفس آف اسٹاف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جوائنٹ چیفس ا ف اسٹاف جوائنٹ چیفس

پڑھیں:

دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مستقبل کی جنگیں مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی جیتی جائیں گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا کا الوداعی خطاب

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ دنیا کی موجودہ صورتِحال نہایت تیزی سے بدل رہی ہے، اور یہ تبدیلیاں پاکستان کے اندرونی و بیرونی ماحول پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ مستقبل کی جنگیں مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی جیتی جائیں گی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری شخصیات، سینئر افسران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر روایتی جنگ تک پھیلے ہوئے ہیں، اس لیے مسلح افواج کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ وہ آپس میں ہم آہنگی، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے تحت تیاری برقرار رکھیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشان امتیاز (ملٹری) کا اپنے اعزاز میں منعقدہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر میں الوادعی تقریب سے خطاب @AmirSaeedAbbasi @asifbashirch @KulAalam pic.twitter.com/5OKmdNJl81

— Media Talk (@mediatalk922) November 27, 2025

ان کے مطابق تینوں افواج کے درمیان جوائنٹ نیس (Jointness) اب محض ایک خواہش نہیں بلکہ مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مرکزی اور ناگزیر ضرورت بن چکی ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزید کہا کہ ایک مکمل بااختیار، جدید صلاحیتوں سے لیس اور مشترکہ حکمتِ عملی پر کاربند مسلح افواج ریاست کے دفاع کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل کی جنگیں مربوط سوچ، ٹیکنالوجیکل تیاری اور بین الافواج تعاون سے ہی جیتی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

خطاب کے اختتام پر انہوں نے تینوں مسلح افواج، بالخصوص جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والا ڈھانچہ جس شکل میں بھی تشکیل پائے، اسے نئی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت اور عزم کے ساتھ نبھانی چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الوداعی خطاب جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر میں الوادعی تقریب سے خطاب
  • دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مستقبل کی جنگیں مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی جیتی جائیں گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا کا الوداعی خطاب
  • جنرل ساحر شمشاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم
  • جنرل ساحر شمشاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین
  • جنرل ساحر شمشاد کی فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات