اسلام آباد؛ سابقہ منگیتر نے مبینہ طور پر نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
تھانہ گولڑہ کی حدود میں سابقہ منگیتر نے نئی نویلی دلہن 17 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں 17 سالہ دلہن کو قتل کیا گیا اور مقتولہ کی شناخت عائشہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل ہونے والی دلہن گولڑہ اسٹیشن کے محلہ سکندر آباد کی رہائشی تھی اور ان کی شادی دوماہ قبل ضرار علی سے ہوئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم عید محمد مقتولہ کا سابقہ منگیترہے اور اب لڑکی کو قتل کردیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو قتل
پڑھیں:
کراچی: میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا ہے کہ کراچی میں میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے دو ملزمان کو اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔
دو روز قبل ولایت علی کالونی میں گھر کے اندر میاں بیوی پر تیز دھار آلے اور پتھر سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 45 سالہ فیروزہ زوجہ مرشد اور 50 سالہ مرشد ولد جلال خان شدید زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس نے رات گئے کارروائی کے دوران ملزم سہیل عرف اسلم کو زخمی حالت میں جبکہ اکرم عرف لنگڑا کو بغیر زخمی کیے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف ڈکیتی، اسلحہ اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات پہلے سے درج ہیں، جبکہ ان کے زیر استعمال برآمد ہونے والا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھی۔
تفتیش کے مطابق مضروبہ نے کچھ عرصہ قبل اپنا مکان ملزم اکرم کو کرائے پر دیا تھا، تاہم کرائے اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی پر دونوں فریقین کے درمیان تنازع چل رہا تھا، خاتون نے مکان خالی کروانے اور بقایا جات کی وصولی تک کرائے دار کا سامان گھر میں تالا لگا کر روک رکھا تھا، جس پر ملزم اکرم مشتعل ہو گیا اور اپنے بہنوئی سہیل عرف اسلم کے ساتھ مل کر میاں بیوی پر حملہ کر دیا۔
ملزمان نے تیز دھار آلے اور پتھر کے وار کرکے دونوں میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جو تاحال زیر علاج ہیں، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر جائے وقوعہ سے تشدد میں استعمال ہونے والا پتھر بھی برآمد کر لیا ہے۔
واقعے کا مقدمہ زخمیوں کے بیٹے محمد شکیل کی مدعیت میں تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔