دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی شاندار نقاب کشائی، عالمی ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کو دنیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر کی جانب سے اس منفرد اینٹ کی نقاب کشائی کی گئی۔ یہ دیوہیکل چاندی کی اینٹ نہ صرف اپنے حجم اور وزن کے اعتبار سے منفرد ہے بلکہ متحدہ عرب امارات کی تاریخ سے بھی گہرا تعلق رکھتی ہے۔
1,971 کلوگرام وزنی اس اینٹ کا وزن اس سال کی نمائندگی کرتا ہے جس میں یو اے ای کی بنیاد رکھی گئی تھی اور اسی علامتی ربط نے اسے عالمی شہرت دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس شاہکار نے باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی ہے، جس کے بعد یہ اینٹ پورے خطے کے لیے ایک نئی شناخت کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔
دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران 24 نومبر کو اس تاریخی ایونٹ کا انعقاد ہوا، جس میں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین، مارکیٹ تجزیہ کاروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی سرگرمیوں کے دوران جب اس چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی کی گئی تو ہال میں موجود شرکا حیرت، تجسس اور تحسین کے ملے جلے جذبات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔
قیمتی دھاتوں کی عالمی صنعت میں اس تقریب کو ایک سنگِ میل کی حیثیت حاصل رہی، کیونکہ اس سے نہ صرف خطے کے بڑھتے ہوئے تجارتی حجم کا اظہار ہوتا ہے بلکہ دبئی کی بطور عالمی مارکیٹ لیڈر پوزیشن بھی مزید نمایاں ہوتی ہے۔
ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیم نے اس موقع پر کہا کہ اس سال کانفرنس کا 13واں ایڈیشن بہت سی نئی کامیابیوں اور تاریخی اقدامات کا حامل رہا۔ چاندی کی اس اینٹ نے نہ صرف تکنیکی مہارت کی بہترین مثال پیش کی بلکہ کاریگری، اختراع اور دبئی کی اقتصادی قوت کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
احمد بن سلیم کا کہنا تھا کہ 1.
حکام کا کہنا ہے کہ اس اینگوٹ کے وزن کو متحدہ عرب امارات کی تاسیس کے سال سے جوڑنا محض ایک علامتی اقدام نہیں بلکہ ایک ایسا پیغام ہے جو ملک کی ترقی، جدت اور عالمی برادری میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس منفرد منصوبے نے دبئی کو ایک بار پھر دنیا بھر میں سرفہرست شہروں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے، جو جدید اقتصادی ماڈلز اور قیمتی دھاتوں کی عالمی تجارت کے مراکز میں شمار ہوتے ہیں۔
چاندی کی اس غیر معمولی اینٹ نے نہ صرف قیمتی دھاتوں کی صنعت میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے بلکہ یہ پیغام بھی دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات مستقبل میں بھی بڑے اور منفرد منصوبوں کے ذریعے عالمی تجارتی نقشے پر اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قیمتی دھاتوں کی چاندی کی اینٹ
پڑھیں:
ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
جنوبی افریقا کی جیت میں ایڈن مارکرام کا بلے بازی سے ہٹ کر بھی کردار انتہائی اہم رہا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے اور 9 کیچز پکڑے۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی فیلڈر نے ایک میچ میں 9 کیچز پکڑے ہوں۔
اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ (8) کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا جو انہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔