دبئی:

متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر  نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی کردی۔

چاندی کی اس اینٹ کا وزن 1,971 کلوگرام ہے اور یہی وزن متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے، اس دیوقامت اینٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس تاریخی لمحے کا انعقاد 24 نومبر کو دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین اور سرمایہ کار شریک تھے۔

ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیّم نے کہا کہ کانفرنس کے 13ویں ایڈیشن میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے گئے، جن میں سب سے نمایاں یہ عظیم الشان چاندی کی اینٹ تھی، جو 1.

3 میٹر لمبی ہے اور منفرد کاریگری کی مثال ہے۔

حکام کے مطابق اینگوٹ کا وزن نہ صرف متحدہ عرب امارات کی تاسیس کے سال کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ یہ ملک کی اختراع، کاریگری اور عالمی سطح پر بڑھتے اثر و رسوخ کی علامت بھی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چاندی کی

پڑھیں:

پاکستانیوں کیلئے امارات کے ویزوں کی بندش کی خبریں غلط ہیں، قونصل جنرل یو اے ای

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ بعض نوعیت کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے پیشگی تاریخ لینا پڑتی ہے جو ایک مہینے سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یو اے ای کراچی بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزوں کے اجراء کے حوالے سے ان کے پاس گزشتہ تین سال میں اتنا رش نہیں دیکھا گیا، جس کا ان دنوں یو اے ای کراچی قونصلیٹ کو سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے ویزوں کے حوالے سے کراچی قونصلیٹ کے ویزہ سیکشن میں بہت زیادہ رش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویزا کی بندش کے حوالے سے اطلاعات بالکل غلط ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں قونصل جنرل نے کہا کہ بعض نوعیت کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے پیشگی تاریخ لینا پڑتی ہے جو ایک مہینے سے تجاوز کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری نے جمعرات کو سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بیان دیا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے سے روک دیا ہے، تاہم یو اے ای کے حوالے سے یو اے ای قونصل جنرل کراچی نے ایسی خبروں کی قطعی تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانیوں کیلئے امارات کے ویزوں کی بندش کی خبریں غلط ہیں، قونصل جنرل یو اے ای
  • پاکستانیوں کیلئے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات
  • پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات
  • پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں ، سفیر متحدہ عرب امارات
  • متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی موجیں لگ گئیں، قومی دن کے موقع پر 4 چھٹیاں
  • اقوامِ متحدہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بے نقاب،پاکستان کا اظہارتشویش
  • دبئی ایئر شو 2025 میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کا نیا ریکارڈ
  • دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کا نیا ریکارڈ قائم
  • متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ریلوے پروجیکٹ پر کام جاری