پاکستانیوں کیلئے امارات کے ویزوں کی بندش کی خبریں غلط ہیں، قونصل جنرل یو اے ای
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ بعض نوعیت کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے پیشگی تاریخ لینا پڑتی ہے جو ایک مہینے سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یو اے ای کراچی بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزوں کے اجراء کے حوالے سے ان کے پاس گزشتہ تین سال میں اتنا رش نہیں دیکھا گیا، جس کا ان دنوں یو اے ای کراچی قونصلیٹ کو سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے ویزوں کے حوالے سے کراچی قونصلیٹ کے ویزہ سیکشن میں بہت زیادہ رش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویزا کی بندش کے حوالے سے اطلاعات بالکل غلط ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں قونصل جنرل نے کہا کہ بعض نوعیت کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے پیشگی تاریخ لینا پڑتی ہے جو ایک مہینے سے تجاوز کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری نے جمعرات کو سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بیان دیا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے سے روک دیا ہے، تاہم یو اے ای کے حوالے سے یو اے ای قونصل جنرل کراچی نے ایسی خبروں کی قطعی تردید کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ویزوں کے کے حوالے سے نے کہا کہ یو اے ای
پڑھیں:
متحد عرب امارات پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا:وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو آگاہی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔تاہم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نےسینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔
سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای، پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، انہوں نے خبردار کیا ’اگر پابندی لگا دی گئی تو اسے ہٹوانا بہت مشکل ہوگا۔جبکہ وزارت داخلہ کے مطابق فی الحال یو اے ای صرف نیلے پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے جاری کر رہا ہے۔