چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ دنیا ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی خطاب میں کہا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتّب ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محیط ہیں، ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی ، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ میں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ، مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کو ایک اہم ضرورت سمجھتا ہوں نا کہ ایک خواہش، یہ مستقبل کے چینجلز کا سامنا کرنے کیلئے ایک ناگزیر تنظیمی اصلاح ہے۔اس موقع پر زور دیتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ میں اس بات کو ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک مکمل بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح افواج نظام کیلئے ایک عملی ضرورت ہے، ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ میں تینوں افواج بالخصوص جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر کیلئے اپنی نیک تمنائیں اور دعائیں بھی پیش کرتا ہوں، یہ ڈھانچہ جس طرح بھی قائم کیا جائے، اسے اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ پورا کرنا چاہئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مسلح افواج کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، تینوں افواج کا گارڈ آف آنر پیش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سبکدوش ہونے والے فور اسٹار جنرل کو گارڈ آف آنر پیش کیا،  تقریب کا ماحول احترام اور پروفیشنل روایات کے امتزاج سے آراستہ تھا، جس میں ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاک فوج کے ترجمان  شعبہ ابلاغ عامہ  ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں افواج کے جنرلز، سینئر افسران اور متعلقہ کمانڈرز موجود تھے۔ شرکاء نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چار دہائیوں پر محیط شاندار عسکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے پاکستان آرمی میں 40 سال تک اہم ترین مناصب پر رہتے ہوئے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور خلوصِ نیت کے ساتھ فرائض انجام دینے کی توفیق دی، پاک فوج کی بنیادیں مضبوط نظریات، اعلیٰ تربیت، جذبہ ایثار اور مادرِ وطن سے غیر متزلزل محبت پر قائم ہیں۔

انہوں نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی بدولت آج محفوظ ہے، مسلح افواج کے بہادر افسران اور جوان دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط قومی دفاع ہی قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہوتا ہے، اور پاکستان کا دفاع ہر لحاظ سے مضبوط، مربوط اور ناقابلِ شکست ہے،مسلح افواج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور جرأت کے ساتھ ادا کرتی رہیں گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلیے تیار رہنا ہوگا، جنرل شمشاد مرزا
  • ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا؛ جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مستقبل کی جنگیں مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی جیتی جائیں گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا کا الوداعی خطاب
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، تینوں افواج کا گارڈ آف آنر پیش
  • پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جنرل ساحر شمشادکا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی خطاب
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات