پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جنرل ساحر شمشادکا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی خطاب
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
سٹی42: مسلح افواج کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے آخری چئیرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب ہوئی۔
تینوں افواج کے چاق وچوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سبکدوش ہونے والے چئیرمین جنرل ساحر شمشاد کو شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی تقریب میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے کئی سابق چئیرمینوں اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج میں40 سال تک شاندار خدمات سرانجام دیں۔
آؤٹ گوئینگ چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزانے الوداعی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے مجھے لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوصِ نیت سے فرائض ادا کرنےکی توفیق دی۔
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مسلح افواج کے شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا، مضبوط قومی دفاع، قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بہادر افسران وجوان دفاع وطن کو مزید مستحکم بنانےکے لیے ہر دم تیار ہیں۔
لندن: گودام میں لگی آگ بے قابو، فائر فائٹرز کو مشکلات درپیش
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ، الوداعی پریڈ کاسلیوٹ، ائیرچیف کاخراجِ تحسین
سٹی42: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنی الوداعی ملاقاتوں کے دوران آج ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحِر شمشاد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ائیر فورس کے چاق و چابند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساہر شمشاد مرزا کا خیر مقدم کیا
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
پاک فضائیہ کے دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور جنرل شمشاد نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
ائیر چیف مارشل ل ظہیر احمد بابر سدھو نے الوداعی ملاقات میں اپنے سینئیر جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
ایئر چیف نے مسلح افواج میں باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہا ۔
ایئر چیف نے قومی دفاع کے لیے جنرل صاحب شمشاد مرزا کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔
ایر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔