پاکستانیوں کیلئے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
پاکستانیوں کیلئے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان تجارتی توسیع اور طویل المدتی سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے پورٹس، ڈیجیٹل بینکنگ اور لاجسٹکس میں جاری سرمایہ کاری کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔دونوں ممالک نے زراعت، کان کنی، مالیاتی خدمات اور ورچوئل ایسٹس میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بتایا کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لیے سفری سہولت ناگزیر ہے، دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، فنانس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کیلئے ویزے روک دیے،وزارت داخلہ کا بڑا انکشاف متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کیلئے ویزے روک دیے،وزارت داخلہ کا بڑا انکشاف سعودی ولی عہد کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار پر ٹرمپ ناراض، اسرائیلی میڈیا وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا آکسفورڈ میں پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح، بھارتی وفد عین وقت پر مباحثے سے دستبردار،بھارت کو سبکی کا سامنا کرپشن کیس ،بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے شیخ حسینہ واجد کو 21سال کی سزا سنادی اسلام آباد میں ابتک 35 ہزار سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگائے جاچکے،چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب متحدہ عرب امارات کے پاکستانیوں کیلئے دونوں ممالک سفیر نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستانیوں کیلئے ویزوں کی بندش کی خبریں غلط ہیں، اماراتی قونصل جنرل
بخیت عتیق الرومیتی : فائل فوٹومتحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یو اے ای کراچی بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے ان کے پاس گزشتہ تین سال میں اتنا رش نہیں دیکھا گیا جس کا ان دنوں یو اے ای کراچی قونصلیٹ کو سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے ویزوں کے حوالے سے کراچی قونصلیٹ کے ویزا سیکشن میں بہت زیادہ رش ہے۔ ویزا کی بندش کے حوالے سے اطلاعات بالکل غلط ہیں۔
ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، اس میں ہماری بھی ذمے داری ہوگی کہ کرپشن ہوئی ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض نوعیت کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے پیشگی تاریخ لینا پڑتی ہے جو ایک مہینے سے تجاوز کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری نے جمعرات کو سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بیان دیا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔
تاہم یو اے ای کے حوالے سے یو اے ای قونصل جنرل کراچی نے ایسی خبروں کی قطعی تردید کی ہے۔