پی ٹی آئی یوم سیاہ، تقریب میں کارکنوں کی تعداد انتہائی کم
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یومِ سیاہ کی تقریب میں کارکنوں کی تعداد کم رہی۔
یومِ سیاہ میں تقریباً 800 کارکنوں نے شرکت کی، تقریب کے اختتام تک کارکنوں کی تعداد مزید کم ہوگئی۔
ادھر رہنما پی ٹی آئی خورشید خان کا کہنا ہے کہ یومِ سیاہ میں کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی جلسہ نہیں بلکہ شہداء اور اسیر کارکنوں سے اظہار یکجہتی تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز صوبہ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں حیات آباد پشاور میں دعائیہ تقریب کے انعقاد کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔