Juraat:
2026-07-24@09:34:12 GMT

سی اے اے، 133ملین کے واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

سی اے اے، 133ملین کے واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف

آڈیٹرجنرل کے آڈٹ برائے 2024تا25میں مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان
سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا
سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 133ملین سے زائد کے ایروناٹیکل اورنان ایروناٹیکل واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈٹ برائے 2024،25 میں مذکورہ مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان کا بھی ذکر ہے ،سی اے اے فنانشل اسٹیٹمنٹ 2023،24 میں مذکورہ واجبات کی مجموعی رقم 133.

260ملین تھی۔رپورٹ کے مطابق سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا،مشتبہ ایروناٹیکل چارجزواجبات مجموعی گراس ٹریڈ ڈیبٹ کے 92فیصدسے زائد کے مساوی ہیں،مشتبہ نان ایروناٹیکل چارجز واجبات مجموعی گراس ایروناٹیکل ڈیبٹ کے 83فیصد سے زائد کے مساوی ہیں۔ ریکوری سیل کی جانب سے مذکورہ مشتبہ واجبات کے اضافے پرمبنی رجحان سے ڈی جی،اے ڈی جی کو آگاہ نہیں کیاگیا،آڈٹ کی جانب سے دسمبر 2024میں مذکورہ بے ضابطگی کے بارے میںآگاہ کیا گیا،واجبات میں اضافے سے متعلق اتھارٹی کا جواب اطمینان بخش نہیں تھا۔ترجمان کے مطابق معاملے کادوبارہ جائزہ لے کر مشتبہ واجبات میں اضافے کی کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں، کئی ریکوریز کی جا چکی ہیں،باقی کیسز میں وصولی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: واجبات میں اضافے مشتبہ واجبات سی اے اے

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف