30 سالہ کرکٹر کو خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
پاپوا نیو گنی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کپلن ڈوریگا کو خاتون کو ہراساں کرنے اور اس کا موبائل فون چھیننے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 30 سالہ کرکٹر امریکی ریاست جرسی میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ چیلنج لیگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے تھے اور ابھی تک ایونٹ میں ڈنمارک اور کویت کے خلاف میچز کھیل چکے ہیں۔
کپلن ڈوریگا نے 25 اگست کی رات تقریباً ڈھائی بجے ہوٹل واپسی پر سینٹ ہیلیئر میں ہلیری اسٹریٹ پر ایک عورت کو دیکھا اور اس پر اچانک حملہ کرکے اس سے موبائل فون چھین لیا۔
پولیس نے یہ واقعہ پیش آنے کے فوراََ بعد ہی کرکٹر کو گرفتار کر لیا تھا اور اگلے ہی روز ان کے خلاف ڈکیتی کے الزام میں باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جس کے بعد 27 اگست کو اُنہوں نے جرسی مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔
اب 28 نومبر کو رائل کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کپلن ڈوریگا کو 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: خاتون کو قتل کرکے شناخت چھپانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
فائل فوٹوکراچی کے چائنہ پورٹ سے 25 نومبر کو ملنے والی خاتون شہناز کی لاش کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم احتشام کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے قبضے سے مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہناز کو پیسوں کے تنازع پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جرم چھپانے کے لیے انتہائی سفاکانہ اقدام کیا اور مقتولہ کا چہرہ پتھر سے مسخ کیا اور انگلیاں جلا دیں تاکہ شناخت اور فارنزک شواہد مٹائے جا سکیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت اس کے بیٹے عادل نے کی، جس نے اپنی والدہ کو پرس اور کپڑوں کی مدد سے پہچانا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقتولہ شہناز مدینہ کالونی کی رہائشی تھی اور 22 نومبر سے لاپتہ تھی۔ اہلِ خانہ کی تلاش کے باوجود اسے ڈھونڈا نہیں جا سکا، تاہم چائنہ پورٹ کے قریب اس کی مسخ شدہ لاش ملنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں۔
ملزم احتشام کی گرفتاری کے بعد پولیس نے مزید تفتیش کی، جس میں اس کے بیان اور شواہد کے مطابق جرم کی تفصیلات سامنے آئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتولہ کو پیسوں کے لین دین پر تنازع کے بعد قتل کیا اور بعد میں شواہد مٹانے کی کوشش کی۔