پنجاب: یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں معطل پروفیسر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
بورے والا میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس کی طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کے الزام میں معطل پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا۔
یونیورسٹی کے پرنسپل کے مطابق پروفیسر ہراسانی کے الزام پر انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے اور دورانِ انکوائری پولیس نے چھاپہ مارکر پروفیسر کو گرفتار کر لیا، انکوائری کے دوران پروفیسر کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او محمد افضل کے مطابق متاثرہ طالبہ گزشتہ ماہ سے انصاف کی متلاشی تھی، یونیورسٹی انتظامیہ کے انکوائری میں تاخیری حربوں کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔
واضح رہے کہ سب کیمپس بورے والا میں پروفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر نتائج میں اضافی نمبر دینے کی پیشکش پر طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو گزشتہ ماہ تحریری درخواست دی تھی۔
معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ویمن ہراسمنٹ یونٹ کے پاس جانے پر پروفیسر کو معطل کردیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پروفیسر کو
پڑھیں:
رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی،جس میں ثاقب چدھڑ کےکاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار کےمطابق ثاقب چدھڑ کےخلاف سپیکرپنجاب اسمبلی کےپاس نااہلی کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے،اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنےیا نہ رہنے کےمعاملے کی جانچ پڑتال کے لیےانتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ رکن پنجاب اسمبلی پرایک خاتون کومہنگی گاڑیاں،قیمتی تحائف اورجائیداد تحفےمیں دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں،جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔
درخواست گزار نےمؤقف اپنایاکہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، لہٰذا ثاقب چدھڑ، انکی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
مزید :