لاہور؛ خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کا ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی شہربانو نقوی نے ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے ملزم کو گرفتار کیا۔
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ خاتون گلبرگ سے گھر جانے کے لیے رکشے میں سوار تھی، سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر میں خاتون کو رکشے میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اے ایس پی کشمالہ فاروق کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے پھاٹکی کے قریب خاتون کا بازو پکڑا اور ہراساں کیا تھا، ملزم محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر تعلیم پنجاب کا سمر کیمپ کے حوالے سے حکومتی ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سمر کیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کروائیں، تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ کی اجازت پیر سے جمعرات تک کی ہے سمر کیمپ صبح 7 تا 10 بجے تک اور صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے حکومتی ہدایت پر بعض سکولوں کے عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سمر کیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کروائیں، تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ کی اجازت پیر سے جمعرات تک کی ہے سمر کیمپ صبح 7 تا 10 بجے تک اور صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ والدین حکومتی ہدایات اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے بارے میں شکایات وزیر تعلیم کے شکایت سیل کے نمبر 03166432182 اور 03160261408 پر درج کروا سکتے ہیں۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ بچوں کی شرکت اور والدین کی رضامندی سے مشروط ہے، سکو لز زبردستی بچوں کو سمر کیمپ میں نہیں بلا سکتے۔