data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز فاف ڈو پلیسی نے چودہ سیزن تک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے بعد اس بار نیلامی میں نام نہ دینے اور نئے چیلنج کے طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام پر انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ آئی پی ایل نے انہیں یادگار تجربات، بے شمار محبت اور عزت دی اور یہ فیصلہ کسی طرح الوداع نہیں بلکہ ایک وقفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ آؤں گا، مسلسل چودہ برس تک آئی پی ایل کا حصہ رہنے کے بعد اب میں اپنے کیریئر میں ایک نئی سمت، نئے ماحول اور نئے چیلنج کی تلاش میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت ان کے لیے ایک تازہ اور پُرجوش قدم ہے، جہاں وہ نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے بلکہ ایک ایسے پلیٹ فارم پر کھیلیں گے جس میں بے مثال ٹیلنٹ اور توانائی موجود ہے۔

فاف ڈو پلیسی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی مہمان نوازی، مقامی کرکٹ کلچر اور پی ایس ایل کے مقابلانہ ماحول کا تجربہ کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

41 سالہ فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل کا آخری سیزن دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کھیلا تھا، جہاں وہ دو کروڑ بھارتی روپے میں شامل ہوئے تھے۔ وہ اس سے قبل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں، اور اسی تجربے نے انہیں ایک بار پھر پاکستان کی لیگز کا حصہ بننے پر آمادہ کیا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائزز اور شائقین اب ان کے انتخاب کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، جبکہ ڈو پلیسی کے اس اعلان نے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی اسٹارز کی موجودگی کو مزید تقویت دی ہے

ان کے اس اعلان نے کرکٹ شائقین کو حیران بھی کیا اور پی ایس ایل کے آنے والے سیزن میں جوش و خروش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئی پی ایل پی ایس ایل

پڑھیں:

10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان

پنجاب حکومت(Punjab government) کے اپنی چھت محفوظ چھت 2026 پروگرام کے تحت 5 اور 10 لاکھ روپے کے بِلا سود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے لوگوں کو اپنے موجودہ گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے اپنی چھت، محفوظ چھت (میری چھت، محفوظ چھت) اسکیم 2026 کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 5 سے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

اس حکومتی منصوبے کے تحت قرض کے دو مختلف کٹیگریز میں دیے جائیں گے۔

وہ شہری جو اپنی موجودہ چھتوں کی مرمت یا گھر کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جو انہیں 9 سال میں صرف 4،700 روپے ماہانہ قسط کی صورت ادا کرنا ہوگا۔

وہ شہری جو اپنے گھروں کی توسیع (دوسری منزل) کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں، انہیں 10 لاکھ روپے بلاسود قرض دیا جائے گا اور اس کی مدت واپسی بھی 9 سال ہے۔ اس قرض کی ماہانہ قسط 9،300 روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج

آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ:

دلچسپی رکھنے والے شہری acag.punjab.gov.pk کے ذریعے اپنی چھت، محفوظ چھت لون سکیم کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام کے لیے رجسٹر ہونے کے لیے انہیں اپنی اسناد داخل کرنے کی ضرورت ہے۔

درخواست دہندگان ہاتھ سے لکھی درخواست بھی جمع کرا سکتے ہیں۔

وہ لوگ کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے وہ اپنی قرض کی درخواستیں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرائیں۔

متعلقہ مضامین

  • دُنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی میں ملازمتوں کا اعلان، درخواست دینے کا طریقہ کار جانیے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار