اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
دورِ نایاب :اپنی چھت اپناگھرپروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،شہریوں کوبلاسودقرضوں کےاجراکی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوسطاًیومیہ424خاندان اپنےگھروں کی تعمیرمکمل کرنےلگے،گزشتہ6 ماہ سےپروگرام کی مجموعی رفتارمیں595فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔
صرف ماہ نومبرمیں13562 خاندانوں کوگھروں کی تعمیرکیلئےپہلی قسط جاری کی گئی جبکہ ماہ نومبرمیں گھروں کی تعمیرمکمل کرنے کیلئے12056خاندانوں کوقرض کی دوسری قسط جاری کر دی گئی،گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 12 ہزار 716 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کی کی گئی، ایک ماہ میں مجموعی طور پر گزشتہ ماہ میں 25618 خاندانوں کو قرضہ جات کا اجراکیا گیا۔
بھارتی پاور لفٹنگ کھلاڑی روہت دھانکر کو ہجوم نے ہلاک کر دیا
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق آغاز سے اب تک ریکارڈ مدت میں 41000 سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے،اب تک118379خاندانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کی جا چکی ہے،تعمیر مکمل کرنے کیلئے 78601 خاندانوں کو دوسری قسط کا اجراکیا جا چکا ہے،145ارب سےزائدرقم پروگرام کےتحت بلاسودقرضوں کی مدمیں جاری کی جا چکی ہے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ بلاسودقرض کےحصول کیلئےانتہائی آسان شرائط رکھی گئی ہیں،1سے 3سال میں مکمل قرض کی واپسی پر20 فیصدرعایت دی جا رہی ہے،4سے 6سال کےدوران قرض کی واپسی پر10فیصدرعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔
لاہور چڑیا گھر کی ری ویمپنگ کیلئے 10 کروڑ روپے جاری
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پر عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری گھر بیٹھے آن لائن فارم کے ذریعے پروگرام میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد:رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر کا حجم 11 ارب85 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ 4 ماہ میں برآمدات دو فیصد اضافے سے 10.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق اس دوران درآمدات 9.6 فیصد اضافے سے 20.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 فیصد کمی سے 74 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہی، ڈالر گزشتہ سال کے مقابلے 2 روپے 60 پیسے مہنگا ہوا، 27 نومبر کو ڈالر ریٹ 280 روپے 60 پیسے ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ڈالر ریٹ 278 روپے تھا۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا اکتوبر ٹیکس ریونیو 11.4 فیصد اضافے سے 3834 ارب روپے رہا، نان ٹیکس ریونیو 0.4 فیصد کمی سے 3008 ارب روپے رہا اور اس دوران بجٹ 2119 ارب روپے سرپلس رہا اور پرائمری بیلنس بڑھ کر 3497 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں زرعی شعبے کو 845 ارب روپے کے قرضے ملے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زرعی قرضوں میں 18.6 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں نمایاں کمی آئی۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا ستمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد اضافہ ہوا ہے۔