Jasarat News:
2026-07-24@03:46:41 GMT

کراچی:کلفٹن میں خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے جدید ٹیکنیل ٹریسنگ کے ذریعے خاتون کے قتل کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 نومبر کو کلفٹن بلاک 2، چائنہ پورٹ کے قریب سے 49 سالہ خاتون شہناز مسیح کی تشدد زدہ نیم برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ مقتولہ 22 نومبر کو گھر سے سودے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔

بوٹ بیسن پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر سید راشد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم احتشام ولد صادق نے شہناز مسیح کو رقم کے لین دین کے تنازعے پر سر پر بلاک کے وار کر کے قتل کیا۔ قتل کے بعد اس نے مقتولہ کے چہرے کو مسخ کر کے شناخت مٹانے کی کوشش کی اور لاش کو اتوار بازار کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا۔

مقتولہ شہناز مسیح بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کی رہائشی تھی اور ملزم کو پہلے سے جانتی تھی۔ گرفتار ملزم اختر کالونی کا رہائشی ہے اور اس کا آبائی تعلق اٹک سے ہے، پولیس نے ملزم سے مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مقتولہ کو پہلے سے جانتا تھا اور رقم کے تنازعے پر قتل کا ارتکاب کیا۔ مقتولہ کے بیٹے عادل کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا۔ مقتولہ کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں جو شادی شدہ ہیں۔

پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزم کی دیگر ممکنہ حرکتوں اور قاتلانہ منصوبہ بندی کے پہلوؤں کی چھان بین کی جا سکے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر معاشرے میں امن و امان کے لیے پولیس کی فوری کارروائی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا