Nawaiwaqt:
2025-12-01@06:24:47 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا مثبت آغاز ہوا، حصص کے لین دین میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 500 سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 229 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی ، 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 5 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1304 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 677 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب جا پہنچا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر بڑھ کر 4218 ڈالر فی اونس ہوگیا، جب کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے تک جا پہنچا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا 5300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4544 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں، تاہم آج اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی : ہفتے بھر میں اسٹاک ایکسچینج میں 5 سطحیں بحال
  • حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،1 لاکھ 66 ہزار کی نفسیاتی حد بحال
  • ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
  • ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی، انڈیکس 167,000 کی حد عبور کر گیا
  • کاروباری سرگرمیوں میں تیزی، صنعتی بجلی کی طلب میں 25 فیصد اضافہ