کراچی میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار پر حملہ، ’یہ سیاست چمکانے آئے ہیں‘، شہریوں کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی تلاش تاحال جاری ہے، تاہم ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچے، تاہم مشتعل شہریوں نے انہیں گاڑی سے اترنے کی اجازت نہیں دی۔ عوامی ردِعمل کے باعث وہ بغیر اترے ہی واپس روانہ ہوگئے۔
کراچی کے لونڈے فاروق ستار پر برہم۔ کراچی کا سیاسی شعور ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو مسترد کرچکا ہے۔ نئے متبادل کی تلاش ہے۔ اب رہنما نہیں منزل چاہیے! pic.
— Muhammad Raiyd Qazi (@RaiydQazi4) December 1, 2025
بعد ازاں جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور کھلے مین ہولز حکومتِ سندھ اور میئر کراچی کی ناقص کارکردگی کا واضح ثبوت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں متعدد بچے کھلے مین ہولز کا نشانہ بن چکے ہیں، لیکن حکومت کی نظر میں سب اچھا ہے۔
علاقہ مکینوں نے بھی کھلے مین ہولز کے باعث بڑھتے حادثات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بچہ گٹر میں گر گیا بچہ لاپتا فاروق ستار کراچی کے مین ہول گٹر کا ڈھکن میئر کراچیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بچہ گٹر میں گر گیا بچہ لاپتا فاروق ستار کراچی کے مین ہول میئر کراچی فاروق ستار
پڑھیں:
’میرے بچے کو ڈھونڈنے میں مدد کریں‘، کراچی میں گٹر میں گرنے والے بچے کی ماں کی اداروں سے اپیل
کراچی میں کھلے گٹروں کے باعث حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب اتوار کی رات پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 3 سالہ بچہ بغیر ڈھکن کے مین ہول میں گر کر لاپتا ہوگیا۔ بچے کی شناخت ابراہیم ولد نبیل کے نام سے ہوئی ہے جو اہلِ خانہ کے ساتھ خریداری کے لیے آیا تھا۔ شاپنگ کے بعد باہر نکلتے ہی بچہ ہاتھ چھڑا کر بھاگا اور کھلے مین ہول میں جا گرا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی خوش قسمت بچی جو گٹر سے زندہ واپس نکل آئی
ریسکیو اداروں نے رات بھر تلاش کا سلسلہ جاری رکھا تاہم بچے کا سراغ تاحال نہیں مل سکا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کھدائی کے لیے درکار مشینری موجود نہیں تھی اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے نے تعاون فراہم کیا۔ بعد ازاں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیوی مشینری منگوا کر کھدائی شروع کر دی۔ واقعے کے بعد بچے کی والدہ صدمے سے نڈھال ہے اور دہائی دے رہی ہے کہ ’اللہ کے واسطے میرا بچہ لا دو، میں اس کے بغیر مر جاؤں گی‘۔
اندازہ کرو کہ کروڑوں روپے روزانہ کا بزنس کرنے والےChase Up سٹور (نیپا چورنگی کراچی) کے دروازے کے بلکل سامنے گٹر کے مین ہول کا ڈھکن ہی نہیں تھا
شاپنگ کے بعد فیملی جیسے ہی باہر نکلی بچہ اسٹور کے سامنے کھلے مین ہول کے اندر گرا اور نہ مل سکا ۔
ماں کی چیخیں دل دہلا رہی ہیں ???? pic.twitter.com/1ft48DjITx
— پری زاد (@Parizaad_reborn) November 30, 2025
افسوسناک حادثے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ مشتعل شہریوں نے نیپا چورنگی کے اطراف سڑکیں بلاک کر دیں، ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور حسن اسکوائر سمیت جامعہ کراچی جانے والے راستے بھی بند ہو گئے، جس کے باعث ٹریفک کی صورتحال شدید متاثر رہی۔
سندھ حکومت نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ مین ہول پر ڈھکن کیوں موجود نہیں تھا، اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’کراچی کو کس حال میں پہنچا دیا‘ گٹر میں گرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ کراچی میں کھلے مین ہولز کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ سرجانی ٹاؤن میں کھلے گٹر میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ جولائی 2024 میں ملیر میمن گوٹھ کے علاقے غفور بستی میں 5 بچے گٹر میں گر گئے تھے جن میں سے 2 جان کی بازی ہار گئے تھے۔
مئی 2024 میں یوسی 119 مکہ مسجد کے سامنے ایک بزرگ خاتون کھلے گٹر میں گری تھیں جنہیں علاقہ مکینوں نے محفوظ نکال لیا تھا، اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا باعث بنی تھی۔
شہرِ قائد میں کھلے مین ہولز کے بڑھتے ہوئے واقعات شہریوں کی پریشانی اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی مین ہول گٹر کا ڈھکن گٹر کے ڈھکن مرتضیٰ وہاب میئر کراچی