بھارتی ریاست تامل ناڈو میں واقع ویمنز ہاسٹل میں ایک شخص نے علیحدگی اختیار کرنے والی اپنی بیوی کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں شری پریا نامی خاتون کو اس کے شوہر نے ہاسٹل کے اندر گھس کر ہلاک کر دیا۔

شری پریا ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور کچھ عرصے سے اپنے شوہر بالاموروگن سے الگ رہ رہی تھی۔

اتوار کی دوپہر بالاموروگن اپنی اہلیہ سے ملنے کے بہانے ہاسٹل پہنچا، ملاقات کے دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے اچانک درانتی نکال کر اہلیہ پر حملہ کر دیا اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے مقتولہ کی لاش کے ساتھ ایک سیلفی لی اور اسے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ اِس کی بیوی نے اِسے ’دھوکا‘ دیا ہے۔ بعد ازاں ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کو اپنی بیوی پر کسی اور مرد سے تعلق رکھنے کا شُبہ تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کر دیا

پڑھیں:

سابقہ شوہر مجھ سے کم کماتے تھے، محبت کی خاطر شادی کی، مریحہ صفدر

کراچی:

پاکستانی اداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے محبت میں شادی کی تھی مگر ان کے سابق شوہر ان سے کم کماتے تھے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھریلو رشتوں میں اکثر مسائل اس وقت جنم لیتے ہیں جب شوہر بیوی کی خودمختاری برداشت نہیں کر پاتے اور اپنی انا کو آڑے لے آتے ہیں۔

مریحہ کے مطابق جب شوہر کی آمدنی بیوی سے کم ہو تو وہ عدم تحفظ محسوس کرتے ہیں جس سے رشتے میں تناؤ پیدا ہوتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بعض مردوں کو یہ بھی برداشت نہیں ہوتا کہ بیوی خودمختار ہے اور انہیں لگتا ہے کہ شاید اب بیوی کو ان کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کو چاہیے کہ بیوی کی تمام ذمہ داریاں اٹھائیں جبکہ بیوی کو گھر کی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں تاہم اگر مرد بیوی کی خواہشات یا اخراجات پورے نہیں کر سکتا تو بیوی کا خود کمانا درست ہے۔

واضح رہے کہ مریحہ صفدر نے 2022 میں ترک پائلٹ انسٹرکٹر الیاس گوکسیک سے شادی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ غازی خان: شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا کر قتل کردیا
  • پشاور: سرکاری اسپتال کا بلیک میلرسی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار
  • ایک بیوی، 5 شوہر: بھارت کی 5 ہزار سالہ تہذیب یا عورت پر ظلم؟
  • اندھا کیس حل، سفاک بیٹے نے فجر کی نماز کیلیے جانے والے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ہوشربا انکشافات
  • بھارتی حکومت اوچے ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستان کی ساخت کو نقصان پہنچانا چاہ رہی ہے، بلال سلیم قادری
  • بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور ناکامی، آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیدیا
  • کراچی: خاتون کو قتل کرکے شناخت چھپانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • محراب پور: شوہر کی موت کا سن کر بیوی بھی چل بسی
  • سابقہ شوہر مجھ سے کم کماتے تھے، محبت کی خاطر شادی کی، مریحہ صفدر