مارکو روبیو کی یوکرینی وفد سے ملاقات نتیجہ خیز سیشن قرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرینی وفد سے فلوریڈا میں ملاقات کو نتیجہ خیز سیشن قرار دیا ہے۔
یوکرینی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری رستم عمروف کی قیادت میں وفد نے مارکو روبیو ملاقات کی۔
مارکو روبیو نے بتایا کہ یوکرینی وفد سے بات چیت کا ایک اور نتیجہ خیز سیشن ہوا ہے، یوکرینی وفد کے سربراہ نے بھی بات چیت کو کامیاب قرار دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات جنیوا مذاکرات اور رواں ہفتے کے واقعات کا تسلسل ہے، مگر ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے خصو صی ا یلچی اسٹیو وٹکوف آج ماسکو جائیں گے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے منگل کو بات چیت کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مارکو روبیو یوکرینی وفد
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ