اسلام آباد کی سول اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسلام آباد کی تمام سول عدالتیں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، سینیئر سول ججز اور سول ججز-کم-جوڈیشل مجسٹریٹس کو تعطیلات کے دوران مخصوص چھٹی لینے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفیکیشن ککے مطابق اس دوران، ہنگامی مقدمات اور پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں گے تاکہ عدالتی پالیسی کے مطابق کام متاثر نہ ہو۔
نوٹیفیکیشن میں مختلف متعلقہ حکام اور بار ایسوسی ایشنز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا جس کے مطابق عدالت 18 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہے گی اور یکم جنوری 2026 کو دوبارہ کھلے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ عدالت تعطیلات موسم سرما.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ عدالت تعطیلات
پڑھیں:
اسلام آباد: سرد موسم میں دودھ جلیبی کی طلب میں اضافہ، شہریوں کا رش برقرار
اسلام آباد میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی دودھ جلیبی کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود دودھ جلیبی کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ ایک مقامی دودھ جلیبی شاپ میں لوگ گرم دودھ اور تازہ تلی ہوئی جلیبی کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے ہوئے تھے۔
دکان دار کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ تازہ جلیبی تیار کرتے ہیں اور دودھ کو گرم رکھ کر پیش کرتے ہیں تاکہ سرد موسم میں گاہکوں کو بہترین ذائقہ فراہم کیا جا سکے۔ دودھ میں شامل کی جانے والی الائچی نہ صرف خوشبو بڑھاتی ہے بلکہ ذائقہ کو بھی مزید دلکش بناتی ہے۔
گاہکوں سے بات چیت میں عطا اللہ نامی شہری نے بتایا کہ وہ روزانہ اس دکان پر دودھ جلیبی کھانے آتے ہیں۔ ان کے مطابق چونکہ ان کے پاس اپنی بھینسیں ہیں، انہیں معیاری اور خالص دودھ ملتا ہے، اسی لیے وہ اس مخصوص جگہ سے دودھ جلیبی لینا پسند کرتے ہیں۔
سرد موسم میں یہ گرم اور روایتی لذت شہریوں کو اپنی جانب متوجہ رکھے ہوئے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں