ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور واپڈا کے درمیان انوکھا فلمی تصادم، پورا علاقہ پریشان
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ڈی جی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدر دین میں پولیس اور واپڈا عملے کے درمیان دلچسپ مگر پریشان کن صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے ایک واپڈا اہلکار کو روک کر موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔
ایکس پر جاری کیئے گئے پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ جواباً واپڈا عملے نے تھانے کی بجلی ہی منقطع کر دی۔ پولیس نے بجلی کاٹنے کے ذمہ دار اہلکاروں کو حراست میں لیا تو واپڈا عملے نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پورا گرڈ اسٹیشن بند کر دیا، جس سے پورے علاقے کی بجلی متاثر ہوئی اور شہری شدید پریشانی کا شکار رہے۔
ویڈیو: پی ایس ای آر کے تحت پنجاب بھر میں گھر گھر سروے شروع، مستقبل میں یہ سروے عوام کے لیے کتنا مفید؟ اہم تفصیلات جانیے
ڈی ایس پی صدر اور ایس ڈی او واپڈا کی فوری مداخلت سے صورتحال کو کنٹرول کیا گیا۔ بات چیت کے بعد پولیس نے گرفتار اہلکاروں کو رہا کیا، جس کے نتیجے میں واپڈا نے گرڈ اسٹیشن کی بجلی بحال کر دی۔
اس پورے واقعے نے علاقے میں ہلچل مچا دی اور شہری گھنٹوں بجلی سے محروم رہے۔
ڈیرہ غازی خان.
پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ واپڈا اہلکار موٹر سائیکل پکڑی تو واپڈا نے تھانے کی بجلی کاٹ دی۔
پولیس نے بجلی کاٹنے والے واپڈا ملازم پکڑے تو عملہ نے پورا گرڈ اسٹیشن ہی بند کر دیا
ڈی ایس پی صدر اور ایس ڈی او واپڈا کی مداخلت پر معاملات حل ہوئے۔
پولیس نے بندے چھوڑے تو… — DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) December 1, 2025
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لاہور: ریلوے اسٹیشن پر قائم ویٹنگ ہال میں آتشزدگی کے بعد مسافر باہر کھڑے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251129-08-30