کراچی:

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ پیش آیا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوکر گرفتار ہوا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت دولت خان ولد استی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور شہری سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے قانونی ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے، اور فرار ملزم کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار