اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات کر دئیے گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وہ وزارت اطلاعات میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ اشفاق احمد خلیل نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ایمبیسی ٹوکیو جاپان میں پریس قونصلر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز، پیمرا، انفارمیشن سروس اکیڈمی اور پی آئی ڈی میں مختلف اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت اطلاعات کے سینئر افسروں طارق خان، ارشد منیر، اشفاق احمد خلیل، محترمہ عمرانہ وزیر اور سعید احمد شیخ کے انٹرویوز کئے جن میں سے اشفاق احمد خلیل کے نام کو شارٹ لسٹ کر کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا۔ نئی تعیناتی کے بعد وزارت میں انتظامی اور پالیسی سطح پر تسلسل برقرار رہے گا اور حکومتی رابطہ کاری مزید موثر ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اشفاق احمد خلیل وزارت اطلاعات
پڑھیں:
وفاقی وزیر نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا
کراچی: وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن قیصر احمد شیخ نے ارادوں کی نجکاری کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا۔
قیصر احمد شیخ نے کہا پیپلز پارٹی سے نجکاری کے معاملے پر مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، اس کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے، اس کی وجہ سے نجکاری کا عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن مسلم لیگ ن کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزشن کی پالیسی رہی ہے۔