اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن) وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے اور وزارت اطلاعات میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ پشاور میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کیا جبکہ پاکستان ایمبیسی ٹوکیو جاپان میں پریس قونصلر کے طور پر بھی اپنی خدمات پیش کیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے وفاق کی سطح پر سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام کے لیے وزارت آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے بھیج دیا ہے۔وزارت آئی ٹی کے مطابق نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی ملک گیر ڈیجیٹل تحفظ کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، پالیسی پر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت نفاذ جاری ہے۔ وزارت آئی ٹی کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سکیور ڈیٹا ایکسچینج لیئر، ڈیجیٹل شناخت کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نادرا، ایف بی آر اور ٹیلی کام کے ڈیٹا کو اہم ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر قرار دے دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اتھارٹی اہم قومی انفرا اسٹرکچر کے لیے سائبر سکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی جب کہ سائبر سکیورٹی اتھارٹی ملک میں سائبر سکیورٹی اقدامات نافذ کرے گی۔