فائل فوٹو 

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے فور پروجیکٹ 64 فیصد مکمل ہوچکا ہے، درکار فنڈز مہیا کر دیے جائیں تو واپڈا کےفور منصوبہ 2026 کے دوران مکمل کر سکتا ہے۔

 چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی شہر کیلئے کے فور پروجیکٹ بہت اہم ہے۔ کراچی شہر کو پانی سپلائی کے اس منصوبے پر اب تک 86 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

کراچی میں ریڈ لائن بس منصوبہ کئی سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا

کراچی کا بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ تقریباً 27 کلومیٹر طویل ہے، اس کی خاصیت یہ ہے کہ ملک میں پہلی بار کسی بی آر ٹی کے منصوبے میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بھی بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین واپڈا نے کے فور منصوبے کا دورہ کیا اور کنٹریکٹر ز کو ہدایت کی کہ اضافی وسائل کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے ، کے فور پروجیکٹ کراچی شہر کو روزانہ 650 ملین گیلن پانی مہیا کرے گا۔

انہوں نے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے فور پروجیکٹ کا دورہ کیا اور اہم سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ان سائٹس میں ان ٹیک اسٹرکچر، پمپنگ اسٹیشن، کینجھر جھیل سے کراچی تک ہائی پریشرائزڈ پائپ لائنز اور فلٹریش پلانٹ شامل ہیں۔

واپڈا ترجمان کے مطابق تمام 8 کنٹریکٹ پیکجز کی اہم سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ 

کے فور: عظیم یا قدیم تر منصوبہ آب رسانی

چند یوم قبل گورنر ہاوس کراچی میں کراچی کو فراہمی.

..

چیئرمین واپڈا نے پائپ لائن 2 کے کنٹریکٹ پیکیج پر بالخصوص کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے ہدایت کی کہ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران سندھ حکومت سے قریبی اور موثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔

کےفور پروجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا، اس وقت واپڈا کے فور پروجیکٹ کے پہلے مرحلے پر کام کر رہا  ہے پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر کراچی کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم ہوگا۔

چیئرمین واپڈا نے نئی گاج ڈیم پروجیکٹ سائٹ کا بھی دورہ کیا تاکہ اس پروجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے، نئی گاج ڈیم مکمل ہونے پر 28 ہزار 800 ایکڑ بنجر زمین زیر کاشت آئے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے فور پروجیکٹ

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار