سانائے تاکائیچی کا غلط بیانیہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے عالمی نظم و نسق کے خلاف صریح اشتعال انگیزی ہے، ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
سانائے تاکائیچی کا غلط بیانیہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے عالمی نظم و نسق کے خلاف صریح اشتعال انگیزی ہے، ماہرین WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
ٹو کیو:جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے حالیہ غلط ریمارکس کے جواب میں سلواکیہ کی فلسفی محترمہ مارینا کارنو گرسکا نے کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے، اور تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔
جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کا یہ غلط بیانیہ ، عسکریت پسندی اور فاشسٹ نظریے کی بحالی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کے خلاف صریح اشتعال انگیزی ہے۔ جاپانی بخوبی جانتے ہیں کہ وہ دنیا کا واحد ملک ہے جس پر ایٹم بم برسائے گئے ہیں۔ اس لئے جاپانیوں کو امن برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے کہ جوہری ہتھیار دوبارہ کبھی استعمال نہ ہوں، کیونکہ یہ تمام بنی نوع انسان کی بقا سے متعلق ہے۔امریکہ میں تھری کانٹینینٹس انسٹی ٹیوٹ فار سوشل ریسرچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وجے پراشاد کا خیال ہے کہ جاپان کو اپنی تاریخ پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کو قدم اٹھانا چاہیے کیونکہ سانائے تاکائیچی کے ریمارکس نے اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کی ہے اوران کا بیان ایک ملک کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرباجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے اگلی خبرغلطیوں کا اعتراف اور انہیں نہ بھولنا آج اتنا اہم کیوں ہے؟ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی کراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سانائے تاکائیچی کے بعد
پڑھیں:
پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے، خورشید شاہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-2
سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہوریت، اَئین سازی، دفاع وطن اور پاک چین دوستی کیلیے عظیم جدوجہد کی۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی طاقت کو اپنا محور و مرکز بنا کرعظیم کامیابیاں حاصل کیں۔ بھٹو خاندان نے جمہوریت، آئین اور ترقی کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ جمہوریت اور جدوجہد کے باب میں پیپلز پارٹی شاندار اور ناقابل فراموش سیاسی تاریخ رکھتی ہے۔