ریلی، انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کی اپیل پر اور برطانیہ کے قبضے سے آزادی کے اٹھاون سالہ جشن (30 نومبر) کے موقع پر نکالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام نے لاکھوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہونیوالی والی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کا عنوان تھا "آزادی ہمارا انتخاب ہے، اور قابض طاقت کا انجام زوال اور تباہی ہے"۔ شرکا نے جہاد و مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے اور فلسطین و لبنان کی حمایت پر زور دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف طبقوں کے عوام نے اس عظیم الشان احتجاجی مارچ میں بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہ ریلی، انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کی اپیل پر اور برطانیہ کے قبضے سے آزادی کے اٹھاون سالہ جشن (30 نومبر) کے موقع پر نکالی گئی۔

ریلی کے اعلامیے کا متن درج ذیل ہے:
ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اسلام کے پرچم کو اٹھانے اور جہاد جاری رکھنے کا سلسلہ وہی ہے جو ہمارے بزرگوں، انصار کے اسلاف اور معزز باپ دادا نے جاری رکھا تھا۔ ہم اپنے پختہ عزم، ثابت قدمی اور دشمنوں و ان کے فوجی و سیکیورٹی وسائل کے مقابلے کی اگلی مرحلے کی جنگ کے لیے انتہائی بلند آمادگی پر تاکید کرتے ہیں، چاہے وہ سرکاری سرگرمیوں کے ذریعے ہو، عوامی شرکت یا عام رضاکارانہ بسیج کے ذریعے۔ ہم کبھی بھی اپنے برحق اور منصفانہ مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی فلسطین، لبنان اور دنیا کی دیگر مظلوم قوموں کو تنہا چھوڑیں گے۔

ہمارا ملک 30 نومبر (برطانوی استعمار سے آزادی کا دن) اس لیے مناتا ہے کہ دنیا کے تمام ظالموں اور ان کے کارندوں کو یہ حقیقت یاد دلائی جائے کہ ہر قسم کے قبضے و استعمار کا انجام زوال اور نابودی ہے، چاہے جتنا وقت لگ جائے، یہ انجام یقینی ہے، ہم تمام مظلوم قوموں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر اقوام میں ارادہ موجود ہو اور وہ خدا پر بھروسہ رکھیں، تو وہ عظیم فتوحات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یاد رہے کہ 30 نومبر وہ دن ہے جب یمن نے 129 سالہ برطانوی استعمار کے قبضے سے آزادی حاصل کی اور غیر ملکی قابضین کو ملک سے نکال باہر کیا، یہ ایک ایسا دن ہے جو شہدا کے خون اور عوامی مزاحمت کی بدولت رقم ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے قبضے

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت