کرغزستان کے صدر کا متوقع دورہ پاکستان، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے پاکستان کے دورے پر آنے والے کرغزستان کے صدر کے اعزازی دورے سے پہلے ایک جامع تیاری اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں تمام اہم ایجنڈا آئٹمز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دورے کے دوران ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار
اجلاس میں دستخط کیے جانے والے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینیئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی، جس میں بین الوزارتی رابطے کو مضبوط کرنے اور دورے کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار دورہ پاکستان کرغزستان وزارت خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار دورہ پاکستان کرغزستان
پڑھیں:
پاکستان 30ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی کے لیے تیار
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ورچوئل اجلاس میں 29ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) وزرائے خارجہ کونسل (ECO-COM) میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیرِ خزانہ و قومی معیشت سے ملاقات
انہوں نے خطے میں رابطوں، ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈورز، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کو دوہرایا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اگلے سال 30ویں ECO-COM کی میزبانی کے منتظر ہے اور تمام رکن ممالک کو خوش آمدید کہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ECO-COM وزرائے خارجہ کونسل وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار