Juraat:
2025-12-01@09:53:32 GMT

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کردیا

سندھ بمبئی بیکری کا کیک نہیں ہے تو کراچی بھی مدراس بیکری کا کیک نہیں

اب ہمیں شرافت کا چلن بدلنا ہوگا، کراچی کے مسائل حل کرنے میں صوبائی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ کیوں نہیں ہوسکتا،

سندھ بمبئی بیکری کا کیک نہیں ہے تو کراچی بھی مدراس بیکری کا کیک نہیں اب ہمیں شرافت کا چلن بدلنا ہوگا۔ کراچی کے مسائل حل کرنے میں صوبائی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں، وہ اس حوالے سے ناکام ہے اس لئے اس شہر کو وفاق کے حوالے کیا جائے،

دوسری صورت میں سندھ میں نئے انتظامی یونٹ تشکیل دئیے جائیں۔ اتوار کی شب ملیر میں ایم کیو ایم پاکستان کے بڑے جلسے سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر فاروق ستار اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کیا۔

چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے، اگلا سال ہمارا ہوگا، یہ شہر پورے پاکستان کو پال رہا ہے یہ شہر حکمرانوں کی عیاشی کا سامان اور اسلام آباد کے حکمرانوں کی تنخواہوں کو برداشت کررہا ہے اس شہر کی وجہ سے پورے ملک میں موٹر وے اور مہاجر مٹر وے کہلارہے ہیں،

دیہی ،شہری تقسیم کو ختم کرنے کے لئے قربانی دے چکے اب باری کسی اور کی ہے، کوئی ڈرا دھمکا کر یہ نہ سمجھے کہ ہماری محبت اور لحاظ کمزوری ہے یہ شہر کھڑا ہوتا ہے تو تخت پلٹ جاتے ہیں اور حکمران تختہ دار پر چلے جاتے ہیں۔

اس موقع پرڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ بھی ہوسکتا ہےاگر ہماری یہ تجاویز منظور نہیں ہیں تو پھر سندھ کے 6 ڈویژنوں کو انتظامی یونٹ ڈکلیئر کیا جائےاگر سات انتظامی یونٹ کراچی میں بن سکتے ہیں تو سندھ میں بھی 6 انتظامی یونٹ بن سکتے ہیں۔

سندھ میں بھی چھ سے سات ڈویژن بن سکتے ہیں اور کوئی مائی کا لعل اسکو بننے سے نہیں روک سکتا، اب سندھ کے شہری عوام تحریک شروع کریں گے،عوام صوبائی حکومت سے 25ہزار ارب روپے کا حساب چاہتی ہے، خالد مقبول نے مزید کہا کہ مہاجروں کے کارنامے کسی شخص کا نہیں کار کنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، اب ہمیں شخصیت پرستی نہیں کرنی، مصلحت اور مصالحت کے لئے تیار ہیں مگرحقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

حق جتانا ہمارا کام نہیں حق دلانا کام ہے، پاکستان میں جتنی اور جیسی ترقی ہے اس شہر اور ایم کیو ایم کی وجہ سے ہے اس امیر ترین شہر میں غریب ترین لوگ بستے ہیں اگر ہم اس عوام کے لیے کھڑے نہ ہوئے تو تاریخ کے مجرم کہلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ آپ لوگوں کو بھی ہم پر نظر رکھنی ہےخدارا ایم کیو ایم کو بدلنے نہیں دیجئے گایہ ایم کیو ایم ہزاروں شہیدوں کی امانت ہےجو آج اسٹیج پر بیٹھا ہے کل اسے نیچے دریوں پر بیٹھنا ہےیہاں کوئی رہنمانہیں ہے، سب کارکن ہیںسب رکاوٹیں دور ہوتی جارہی ہیں جبر ہمت ہار رہا ہےایم کیوایم جبر کے نظام کے خلاف ہےجبر کے نظام کے خلاف مہاجر 77سال سے جدوجہد کر رہا ہے،

پاکستان کے غریبوں و مظلوموں کے خواب اس شہر کے ساتھ جڑے ہیں خوش نصیب ہے پاکستان کے ایوان جہاں ایم کیو ایم کے نمائندے بیٹھتے ہیںجہاں ایم کیوایم کے نمائندگان بیٹھتے ہیں وہیں ملک کی جمہوریت بیٹھتی ہےیہ ثابت ہوا کہ پاکستان کو جن لوگوں نے بنایا تھا وہی اس ملک کو چلا سکتے ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مودی سندھ حاصل کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،کراچی کے غیور عوام اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوں گے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: بیکری کا کیک نہیں انتظامی یونٹ ایم کیو ایم سکتے ہیں نے کہا رہا ہے کہا کہ ایم کی

پڑھیں:

سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا، بھارت کا خواب خواب ہی رہے گا: شرجیل انعام میمن

بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، شرمیل میمن — اسکرین گریب

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، بین الاقوامی سطح پر اکیلا ہوتا جا رہا ہے۔ سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا بھارتی وزیر دفاعی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے قبل بھارت نے ایک حرکت کی تھی، ان کے ابھیندن کا جہاز گرایا اور چائے پلائی۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پھر حرکت کی لیکن اسے شرمندگی کا سامنا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت رقبے، آبادی و وسائل کے لحاظ سے کافی بڑا ملک ہے جبکہ پاکستان وسائل کم ہونے کے باجود کافی عرصے سے دہشتگردی سے لڑ رہا ہے، ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ہماری افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اسے عبرت ناک شکست دی، جس کے بعد بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، بین الاقوامی سطح پر بھارت اکیلا ہوتا جارہا ہے۔ اس لیے اس طرح کے شوشے چھوڑتے رہیں گے لیکن سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا۔ بھارتی وزیرِ دفاعی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ بھارت کا خواب خواب ہی رہے گا۔

’پی ٹی آئی کو مشورہ دونگا کہ اپنی لڑائی عدالتوں میں لڑیں‘

انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی قید و بند میں بھی پاکستان کے خلاف بیان نہیں دیا، جس طرح کی صعوبتیں پیپلز پارٹی نے برداشت کی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، ان کا ناخن بھی نہیں ٹوٹا مگر انہوں نے چِلانا شروع کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل سے رپورٹس آرہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، اچھا کھا رہے ہیں، چھوٹی سی 2 ڈھائی سال کی جیل میں آپ دشمنوں سے مدد مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی ملک کے مسائل ملک میں ہی رکھے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو مشورہ دونگا کہ اپنی لڑائی عدالتوں میں لڑیں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی سیاسی قربانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جس طرح قربانیاں دیں ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، یہ واحد پارٹی ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کےلیے قربانی دی۔ قائدِ عوام نے اپنی جان کی فکر نہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، قائد عوام نے پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا، جس میں ہر چیز کا علاج موجود ہے۔ آئین میں صوبوں کا ایک طریقہ کار موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی پاکستان کے لیے کئی اچھے کام کیے، پاکستان میں آج تک ایسا دور نہیں رہا جس میں سرکار نے غریبوں کو گھر دیے ہوں، ملک میں توانائی کا مسئلہ تھا، شہید بینظیر بھٹو نے تھر پروجیکٹ شروع کیا۔ پیپلزپارٹی نے دوبارہ اپنی حکومت میں اس منصوبہ کو بحال کیا۔

شہید محترمہ کی شہادت پر صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، جو جماعتیں اقتدار میں ہوتی ہیں ان کی باتیں الگ ہوتی ہیں۔ پیپلزپارٹی حکومت میں ہو یا نہ ہو مگر اس نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ کن کن جماعتوں کے بیانیے اور نظریے تبدیل ہوتے رہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں، بلاول ایسے نہیں آئیں گے، بلاول عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئیں گے۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کراچی کی تباہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی دبئی سے آگے تھا یہ حقیت ہے، یہ تباہ کیوں اور کیسے ہوا؟ کراچی کو پلان کے ذریعے بانی ایم کیو ایم کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہتھیار، ہیروئین کلچر آیا، بھتے کی پرچیاں، بوری بند لاشیں دی گئیں، کراچی میں چائنہ کٹنگ کی گئی، ان چیزوں نے شہر کو تباہ کر دیا، اب کراچی بہتر ہو رہا ہے، کچھ وقت بعد کراچی بہت بہتر ہوگا۔

شرجیل میمن نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کا کہا کہ آپ گندم امپورٹ کر رہے ہیں مگر اپنے کسانوں کو سبسڈی نہیں دے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کسانوں کے لیے آواز اٹھائی۔ ہم ملک کی ترقی، اداروں اور کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس ہے، کل 100 سے زائد جگہوں پر جلسے کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا بی آر ٹی پروجیکٹ بند کرنے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کرنے کا مطالبہ
  • ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا
  • ایم کیو ایم پاکستان نےحکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
  • سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں،مراد علی شاہ
  • نئے  صوبوں  کے قیام  سندھ  کی تقسیم  سے متولق  افاہوں  پر پر یشان  ہونا چھوڑدیں : مراد علی شاہ 
  • اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں کہ سندھ کو پاکستان سے الگ کرسکے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
  • مراد علی شاہ: سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
  • سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا، بھارت کا خواب خواب ہی رہے گا: شرجیل انعام میمن