سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
معروف یوٹیوبر عمار خان یاسر کے ساتھ سکیمرز کی فراڈ کی کوشش ، حیران کن انکشاف کر دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی اور پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی کا مکمل صفایا بنیادی ہدف ہے۔
پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے: وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 دہشتگردوں کو ہلاک سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
چیچہ وطنی، ضمنی انتخابات میں شادی والے دن ووٹ ڈالنے والے دُولہے کے ولیمے میں ن لیگی امیدوار کی انٹری، سب کو حیران کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
بنوں میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر 24 نومبر کو آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ایک مخصوص مقام پر موجود تھے جسے فورسز نے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی روپوش بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو گرفتار یا ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان اور فیڈرل ایپکس کمیٹی کے وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشتگردی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی اور ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔