عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپریڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی ،بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں بڑی پیش رفت ،عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپریڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا ۔
سپریڈنٹ جیل کے مطابق بانی کی جیل سے ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرت میں تشدد کو ہوا دی ،
سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کر دی ۔
سپریڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں ،
بانی اور ان پر تعینات اسٹاف کو مستقل سرچ کیا جاتا ہے ، بانی کے پاس موبائل سمیت کوئی ممنوعہ چیز موجود نہیں ،
سپریڈنٹ جیل کے مطابق موبائل سمیت کسی ممنوعہ چیز کی جیل رولز کے تحت اجازت نہیں ، اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز جیمر نصب ہیں ،
جیل کے اندر اور جیل کے باہر ملحقہ ایریا میں موبائل سگنلز بند ہوتے ہیں ، جیل رول 265 قیدی بانی پی ٹی آئی کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے ،
جیل ٹرائل کے دوران بانی سے اس کی فیملی ، وکلا ملاقات کرتے ہیں ،
سپریڈنٹ جیل کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ قیدی بانی کے ساتھ سیاسی بحث مباحثے کرتے ہیں ،
سپریڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں چلایا جا رہا ، بانی کا ایکس اکاؤنٹ جیل کے باہر سے ہی کوئی آپریٹ کر رہا ہے ،
موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت جیل کے اندر بانی کو دستیاب نہیں ،
بانی کو صرف جیل رولز یا عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات میسر ہیں ،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی آئینی عدالت میں خالی اسامیوں پر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا،افغانستان،بھارت، فتن الہندوستان اور پی ٹی ایم کا پردہ چاک وزیراعظم سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایکس اکاو نٹ بند کرنے کی درخواست میں کے ایکس اکاو نٹ

پڑھیں:

ایکس پر لوکیشن فیچر متعارف،عمران خان سمیت اہم شخصیات کی تفصیلات کا انکشاف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود صارفین کی لوکیشن دکھانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے علاوہ دوسروں کی پروفائلز پر جا کر یہ دیکھ سکیں گے کہ کسی فرد یا اکاؤنٹ کا اصل مقام کیا ہے، یہ فیچر صارفین کے بارے میں مزید معلومات ظاہر کرے گا تاکہ لوگ یہ جان سکیں کہ وہ پلیٹ فارم پر کس سے بات کر رہے ہیں۔

???? X disables profile location feature hours after launch — as major US right wing X accounts turn out to be Indians cosplaying as Western conservatives.

— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) November 22, 2025

گذشتہ روز اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایکس کے ہیڈ آف پراڈکٹ کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں میں ہم About This Account (اس اکاؤنٹ کی معلومات) کے فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرائیں گے، جس سے آپ دیکھ سکیں گے کہ کوئی اکاؤنٹ کس ملک یا علاقے میں واقع ہے۔ یہ معلومات پروفائل پر ایکس پر اکاؤنٹ بنانے کی تاریخ پر ٹیپ کرنے سے دستیاب ہو گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ اس سوشل پلیٹ فارم کی شفافیت اور سچائی کو یقینی بنانے کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔ ’ہم مستقبل میں صارفین کے لیے اور بھی طریقے فراہم کریں گے تاکہ وہ ایکس پر نظر آنے والے مواد کی صداقت کی تصدیق کر سکیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ممالک کے لیے جہاں اظہارِ رائے پر پابندیاں ہیں، پرائیویسی ٹولز شامل کیے گئے ہیں تاکہ صارف صرف اپنا علاقہ ظاہر کر سکے اور تفصیلی لوکیشن نہ دکھائی جائے۔

اس حوالے سے گذشتہ ماہ ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جب آپ ایکس پر مواد پڑھ رہے ہوں تو آپ کو اس کی تصدیق کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ ’یہ دنیا میں ہونے والے اہم مسائل کی صورتحال سمجھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔‘

’اسی سلسلے میں ہم پروفائلز پر نئی معلومات دکھانے کا تجربہ کر رہے ہیں جس میں یہ بھی شامل ہے کہ اکاؤنٹ کس ملک سے تعلق رکھتا ہے اور دیگر تفصیلات۔‘

اپنے اکاؤنٹ کی معلومات ویب یا ایکس موبائل ایپ میں دیکھنے کے لیے آپ اپنے پروفائل پر ’جوائنڈ‘ (ایکس پر اکاؤنٹ بنانے کی تاریخ) پر کلک کریں گے۔ یہاں سے آپ ایک صفحے پر پہنچ جائیں گے جو یہ معلومات دکھاتا ہے کہ یہ ایکس یا ٹوئٹر اکاؤنٹ کب بنایا گیا؟، اکاؤنٹ کس ملک میں ہے؟ کتنی بار نام تبدیل کیا گیا اور آخری تبدیلی کب ہوئی، اکاؤنٹ ایکس سے کیسے منسلک ہیں، مثلاً امریکہ کے ایپ سٹور سے یا گوگل پلے کے ذریعے۔

ایکس کے مطابق یہ فیچر صارف کے اکاؤنٹ میں دی گئی معلومات، آئی پی ایڈریس اور دیگر پبلک ڈیٹا پوائنٹس کی بنیاد پر لوکیشن ظاہر کرتا ہے۔

اگر کسی صارف نے اپنی پروفائل میں اپنا ملک یا شہر شامل کیا ہے، تو وہ ظاہر ہوگا، اگر صارف نے لوکیشن خفیہ رکھی ہے، تو سسٹم قریب ترین مقام ظاہر کرنے کی کوشش کرے گا، یہ فیچر خاص طور پر ان مشہور اکاؤنٹس کے لیے مددگار ہے جو اپنی لوکیشن واضح کرنا چاہتے ہیں یا جن میں صارفین کی دلچسپی زیادہ ہو۔

یہاں یہ یاد رہے کہ ایکس صارفین کو یہ بھی اختیار دیتا ہے کہ وہ اپنی لوکیشن ملک ظاہر کریں یا صرف علاقہ یا خطہ۔

پہلے یہ صرف اُن ممالک کے لیے تھا جہاں اظہارِ رائے پر پابندیاں ہو سکتی ہیں، لیکن اب امریکی صارفین بھی ملک یا خطہ دکھانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تاہم ڈیفالٹ کے طور پر ملک ہی دکھایا جائے گا۔

ایکس پر مختلف صارفین نے بھی پاکستانی سیاستدانوں کے اکاؤنٹس کی لوکیشن کے شکرین شاٹ شئیر کیے، سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ  کا مقام غربی ایشیا نظر آ رہا ہے۔

اس کے علاوہ  سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا اکاؤنٹ متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ دیکھائی دیا۔

 

 

 

اس کے علاوہ جے یو آئی رہنما مولانا فضل الرحمن کا اکاؤنٹ جرمنی سے آپریٹ ہو رہا ہے۔

عمران خان کی بہنیں پاکستان میں ہیں لیکن اُن کے اکاؤنٹس کی ایک ہی لوکیشن ہے یعنی کہ یہ تینوں ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا کے کسی ملک سے وہی شخص چلا رہا ہے، جو عمران خان کا اکاؤنٹ ہینڈل کررہا ہے، یاد رہے مغربی ایشیا میں کئی ممالک ہیں، جن میں اسرائیل بھی آتا ہے۔ pic.twitter.com/79mVf8i98m

— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) November 23, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے اڈیالہ جیل کی رپورٹ سامنے آ گئی
  • عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ
  • نو مئی مقدمات: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
  • عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط، عدالت میں جواب جمع
  • 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق اہم جیل رپورٹ سامنے آگئی
  • ایکس پر لوکیشن فیچر متعارف،عمران خان سمیت اہم شخصیات کی تفصیلات کا انکشاف
  • عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کی تصدیق، شیخ وقاص اکرم کا بیان
  • بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے: شیخ وقاص اکرم