بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، شرمیل میمن — اسکرین گریب

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، بین الاقوامی سطح پر اکیلا ہوتا جا رہا ہے۔ سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا بھارتی وزیر دفاعی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے قبل بھارت نے ایک حرکت کی تھی، ان کے ابھیندن کا جہاز گرایا اور چائے پلائی۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پھر حرکت کی لیکن اسے شرمندگی کا سامنا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت رقبے، آبادی و وسائل کے لحاظ سے کافی بڑا ملک ہے جبکہ پاکستان وسائل کم ہونے کے باجود کافی عرصے سے دہشتگردی سے لڑ رہا ہے، ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ہماری افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اسے عبرت ناک شکست دی، جس کے بعد بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، بین الاقوامی سطح پر بھارت اکیلا ہوتا جارہا ہے۔ اس لیے اس طرح کے شوشے چھوڑتے رہیں گے لیکن سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا۔ بھارتی وزیرِ دفاعی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ بھارت کا خواب خواب ہی رہے گا۔

’پی ٹی آئی کو مشورہ دونگا کہ اپنی لڑائی عدالتوں میں لڑیں‘

انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی قید و بند میں بھی پاکستان کے خلاف بیان نہیں دیا، جس طرح کی صعوبتیں پیپلز پارٹی نے برداشت کی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، ان کا ناخن بھی نہیں ٹوٹا مگر انہوں نے چِلانا شروع کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل سے رپورٹس آرہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، اچھا کھا رہے ہیں، چھوٹی سی 2 ڈھائی سال کی جیل میں آپ دشمنوں سے مدد مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی ملک کے مسائل ملک میں ہی رکھے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو مشورہ دونگا کہ اپنی لڑائی عدالتوں میں لڑیں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی سیاسی قربانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جس طرح قربانیاں دیں ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، یہ واحد پارٹی ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کےلیے قربانی دی۔ قائدِ عوام نے اپنی جان کی فکر نہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، قائد عوام نے پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا، جس میں ہر چیز کا علاج موجود ہے۔ آئین میں صوبوں کا ایک طریقہ کار موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی پاکستان کے لیے کئی اچھے کام کیے، پاکستان میں آج تک ایسا دور نہیں رہا جس میں سرکار نے غریبوں کو گھر دیے ہوں، ملک میں توانائی کا مسئلہ تھا، شہید بینظیر بھٹو نے تھر پروجیکٹ شروع کیا۔ پیپلزپارٹی نے دوبارہ اپنی حکومت میں اس منصوبہ کو بحال کیا۔

شہید محترمہ کی شہادت پر صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، جو جماعتیں اقتدار میں ہوتی ہیں ان کی باتیں الگ ہوتی ہیں۔ پیپلزپارٹی حکومت میں ہو یا نہ ہو مگر اس نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ کن کن جماعتوں کے بیانیے اور نظریے تبدیل ہوتے رہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں، بلاول ایسے نہیں آئیں گے، بلاول عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئیں گے۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کراچی کی تباہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی دبئی سے آگے تھا یہ حقیت ہے، یہ تباہ کیوں اور کیسے ہوا؟ کراچی کو پلان کے ذریعے بانی ایم کیو ایم کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہتھیار، ہیروئین کلچر آیا، بھتے کی پرچیاں، بوری بند لاشیں دی گئیں، کراچی میں چائنہ کٹنگ کی گئی، ان چیزوں نے شہر کو تباہ کر دیا، اب کراچی بہتر ہو رہا ہے، کچھ وقت بعد کراچی بہت بہتر ہوگا۔

شرجیل میمن نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کا کہا کہ آپ گندم امپورٹ کر رہے ہیں مگر اپنے کسانوں کو سبسڈی نہیں دے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کسانوں کے لیے آواز اٹھائی۔ ہم ملک کی ترقی، اداروں اور کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس ہے، کل 100 سے زائد جگہوں پر جلسے کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سندھ کے سینئر وزیر پیپلز پارٹی ہوئے کہا کہ دیتے ہوئے کرتے ہوئے پی ٹی آئی انہوں نے پارٹی نے رہا ہے رہے گا کو منہ

پڑھیں:

دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری

گلگت:

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، امن کی کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران میں اسکول پر میزائل مار کر بچوں کو شہید کیا گیا اس جنگ میں ایران کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کوئی سیاست دان نہیں جس نے میری طرح ملک بھر کے دورے کیے ہوں، میں گلگت بلتستان کی ہر تحصیل میں پہنچا ہوں، گزشتہ الیکشن میں خوشی کا ماحول تھا اس الیکشن میں سوگ کا ماحول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی ملک کا واحد پروگرام ہے جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے، اس پروگرام کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں دیگر ممالک کےلیے فوجی بیسز بنے ہمارے دور میں نہیں، پاکستان کو ایٹم بم ذوالفقار علی بھٹو اور میزائل پروگرام بے نظیر نے دیا، ہم چاہتے ہیں پاکستان دفاعی و معاشی لحاظ سے مضبوط ہو، یہ کیسی معاشی پالیسی ہے کہ امیر، امیرتر ہوجائے اور غریب غریب تر ہوجائے، یہ تمام کام صرف ایک جماعت کراسکتی ہے اور وہ پیپلز پارٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہر چیز کو اسلام آباد سے چلانا چاہا ہے، آپ پہلے گلگت بلتستان کو اس کا حق ملکیت دلادیں، یہ ماننا پڑے گا کہ کسی بھی پروجیکٹ میں مقامی لوگوں کو ملکیت دینی ہوگی جس طرح سندھ میں ہے جہاں تھر سے کوئلہ نکلا وہاں کے مقامی لوگوں کو بجلی دی گئی انہیں پروجیکٹس میں نوکریاں دی گئیں، انہیں شیئر کی بھی آفر کی گئی مگر انہوں ںے پیسہ لیا شیئر نہیں، تھرکول سے فائدہ سندھ کو نہیں پورے پاکستان کو ہورہا ہے مگر سب سے پہلے فائدہ مقامی لوگوں کو ہوا یہی پیپلز پارٹی چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں صوبوں سے نہیں عالمی دنیا سے مقابلہ کرتا ہوں،  سندھ میں جو ہاؤسنگ کا منصوبہ ہے یہ دنیا کا سب سے بڑا زلزلہ ہے، قبل ازیں یہ نیپال میں ریکارڈ تھا جہاں زلزلے کے بعد گھر بنے اور اب یہ ریکارڈ سندھ کے پاس ہے جہاں سیلاب کے بعد بیس لاکھ پکے گھر بنائے جارہے ہیں جو سیلاب آنے کے باوجود تباہ نہیں ہوں گے، یہ مکانات خواتین کے نام پر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ سات جون کو انتخابات میں یہاں کے عوام تیر کے نشان پر مہر لگائیں کہ تاکہ میں یہاں کے مقامیوں کو ان کا حق ملکیت دوں اور گلگت بلتستان میں اسپتالوں کا جال بچھادوں جہاں مفت علاج ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی سڑکوں پر دلچسپ تبصرہ، شرمیلا فاروقی اور وسیم بادامی کے درمیان ہلکا پھلکا مکالمہ
  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا