سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس؛ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس؛ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ تاسیس کی ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی شخصیات اور کمیونٹی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی، جبکہ سابق مشیر سردار عنایت اللہ عارف مہمانِ خصوصی تھے۔ سردار شہک حیدر ٹر اعزازی مہمان اور آفتاب احمد ترابی اسٹیج سیکرٹری کے طور پر شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تصور حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس شہداء کے مشن، جمہوریت کے استحکام اور عوامی خدمت کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکن ہمیشہ کی طرح جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مہمانِ خصوصی سردار عنایت اللہ عارف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی حقوق کی ترجمانی کی ہے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کی والہانہ شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کا نظریہ آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت بھی اسی عوامی حمایت اور پارٹی کے سیاسی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔
تقریب میں سردار اشفاق (مسلم کانفرنس سعودی عرب)، جون گلزار (کرسچین کمیونٹی جدہ)، ملک سعید زنان (اے این پی)، ملک شبیر اعوان اور سردار مہتاب سرور (پیپلز پارٹی آزاد کشمیر) نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد، شہداء کی قربانیوں، اور ذوالفقار علی بھٹو شہید و محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قومی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں ادریس قریشی، سردار وقاص عنایت، ملک جاوید حسین اعوان، چوہدری دلپذیر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور پارٹی کے شہداء سمیت پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور قومی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریونان کشتی حادثہ، غفلت و بدعنوانی پر ایف آئی اے کے کئی افسر برطرف، اپیلیں مسترد یونان کشتی حادثہ، غفلت و بدعنوانی پر ایف آئی اے کے کئی افسر برطرف، اپیلیں مسترد صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا کراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پارٹی کا
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد، مولانا سید عروج زیدی اور مولانا سید فرخ عباس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی
جامعہ کراچی میں آئی ایس او ڈسٹرکٹ پروفیشنل اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کا مقصد انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی سے آشنا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری اسلامی ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جس استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ تعلیماتِ حسینی کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے مقررین میں معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کربلا شعور، بصیرت اور حق شناسی کا راستہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے اپنی لازوال قربانی سے دینِ اسلام کو نئی حیات عطا کی جبکہ سیدالشہداءؑ سے محبت درحقیقت رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی تاریخِ انسانیت کی عظیم ترین قربانی ہے۔
معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کا راستہ ہی پاکستان میں امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسی موقع پر مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک ہمہ گیر نمونۂ عمل ہے، جو انسان کو بیداری، حق شناسی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ تقریب کے درمیان شیعہ اور سنی شرکاء نے مولانا سید فرخ عباس کی اقتدا میں باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ یوم حسینؑ میں مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔