ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ نہیں بنایا جاتا تو ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی۔ ان کے مطابق اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ بھی ہوسکتا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اسی شہر کے لوگوں کا حق ہیں اور ان کی حفاظت و نگرانی ہماری ذمہ داری ہے۔ ’’حق جتانا نہیں، حق دلوانا ہمارا کام ہے۔‘‘
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب میں کہا کہ وہ ایک نظریاتی ایم کیو ایم تشکیل دے رہے ہیں اور یہ دیکھنا ہوگا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ کون ہے۔ انہوں نے گھر بیٹھے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور پارٹی کا ساتھ دیں۔
اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر کراچی میں چھ ڈسٹرکٹ بن سکتے ہیں تو سندھ میں بھی چھ انتظامی ڈویژن قائم کیے جانے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کارکن ہیں، کسی کو غیر ضروری طور پر لیڈر نہ بننے دیں، شخصیت پرستی سے گریز کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلا سال آپ کا ہے—اگر آپ نے خود کو نہ بدلا تو وقت آپ کو بدل دے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کہا کہ
پڑھیں:
ہم نے وفاداری کا حق ادا کیا، بدلے میں محرومی اور سزا ملی، آفاق احمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمدنے کہا ہے کہہم نے وفاداری کا حق ادا کیا، بدلے میں محرومی اور سزا ملی، انہوںنے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں نے دہائیوں سے جس محرومی، تعصب، وسائل کی لوٹ مار اور مسلسل انتظامی ناکامی کا سامنا کیا ہے، اس کا واحد، پائیدار اور منصفانہ حل سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کا قیام ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر ضلع وسطی سے آنے والے مہاجر عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جو لوگ اس مطالبے کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ دراصل اس status quo کے محافظ ہیں جس نے شہری سندھ کو تباہ اور مہاجر قوم کو سیاسی، معاشی اور انتظامی طور پر بے اختیار رکھا۔ آفاق احمد نے کہا کہ شہری سندھ، خصوصاً کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر نے ہمیشہ ملک کی معیشت، ٹیکس ریونیو، اور قومی ترقی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا مگر اس کے باوجود ان علاقوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا،نوکریوں اور سرکاری اداروں میں کوٹہ سسٹم کے ذریعے پیچھے دھکیل دیا گیا،شہری ادارے جان بوجھ کر کمزور کیے گئے اور کراچی جیسے شہر کو کچرے، سیوریج، ٹوٹی سڑکوں اور بدترین گورننس کے حوالے کر دیا گیا، یہ وہ سلوک ہے جو اپنے شہریوں کے ساتھ نہیں بلکہ فتح کیے ہوئے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے، نیا صوبہ کسی سے دشمنی نہیں صرف انصاف اور اختیار کی واپسی ہے، کراچی سے سالانہ کھربوں روپے کا ریوینیو لیا جاتا ہے مگر شہر کا اپنا بجٹ بھکاریوں جیسا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی صوبہ کا نعرہ مہاجر قوم کو تیسری بارتقسیم کرنے کی سازش ہے لیکن ہم اپنی قوم تقسیم ہونے دیں گے نا اسکی وراثت۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وفاداری کا حق ادا کیا۔