Jang News:
2026-07-24@03:51:28 GMT

نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں: اسحاق ڈار

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں: اسحاق ڈار

---فائل فوٹو 

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآن کریم امّتِ مسلمہ کا روحانی ورثہ ہے، نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔

اسحاق ڈار نے کنونشن سینٹر میں پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلہ قراّت کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قراّت کے روح پروَر اجتماع میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، عالمی سطح پر مقابلہ قراّت کے انعقاد پر وزارت مذہبی امور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں ہر سال محفل قرآت کا انعقاد ہوتا ہے، اس سال بین الاقوامی مقابلہ قرات وزارت مذہبی امور نے کروایا، اگلے سال اسلامی دنیا کے علاوہ پوری دنیا کے قرآء کو پاکستان میں دعوت دی جائے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ویژن کے باعث یہ مقابلے کا انعقاد ہوا، وزیرِاعظم شہباز شریف مصروفیت کے باعث اس بابرکت محفل میں شریک نہیں ہو سکے، وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے مجھے اس ایونٹ میں شرکت کا کہا۔

بین الاقوامی مقابلہ حسن قراّت میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی رہنمائی حاصل رہی: وفاقی وزیر سردار یوسف

وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مقابلہ حسن قراّت میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی رہنمائی حاصل رہی، فیلڈ مارشل پر اللّٰہ تعالی کی عنایات کا ایک سبب ان کے سینے میں قرآن کا ہونا ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں آنے والے قراء کرام نے اپنے ممالک کی خوبصورت انداز میں نمائندگی کی، تمام ججز نے مقابلہ قرآت میں بہترین فرائض انجام دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مقابلہ قراّت امت کے اتحاد کے لیے پاکستان کی کوششوں کا مظہر ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا، قرآن ہمیں امن، یکجہتی، رحمت اور عدل کا درس دیتا ہے، نوجوانوں بچوں بہنوں کو نصحیت کرتا ہوں کہ قرآن سے رابطہ مضبوط رکھیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قرآن مجید ہدایت کا سرچشمہ اور زندہ معجزہ ہے، اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں قرآن کو ہم نے نصیحت کے لیے آسان بنا دیا، ہمارا آئین کہتا ہے اللّٰہ کی حاکمیت ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ملک کے نظام کو چلانے کے لیے قرآن سے سبق لینا ضروری ہے، ہمیں قرآن کہتا ہے ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، قرآن کہتا ہے ایک زندگی کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے، قرآن پر عمل کرنا لازم ہے، قرآن میں فساد اور دہشت گردی کو ختم کرنے کا حکم ہے۔

نائب وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جس نے پاکستان سے عذاری اور اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی وہ عبرت کا نشان بنے،  پاکستان کو دولخت کرنے والے نشان عبرت بنے، امت کو ایک اور اتحاد پیدا کرنا ہوگا، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں میزائل اور ایٹم بم کی طاقت سے نوازا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی مقابلہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں مقابلہ قرا نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار