پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے جس کی مناسبت سے گلی کوچوں میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق آج کے دن دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، گلی گلی مظاہرے اور جلوس نکالے جائیں گے، اور غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کیا جائے گا، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آج کے دن کی مناسبت سے اسرائیلی مظالم کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فلسطینی عوام کی حق خوداردیت کی بھرپور حمایت پر زور دیا ہے۔
صدرِ پاکستان آصف زرداری کا کہنا ہے فلسطینی عوام کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہے، فلسطینیوں کی حمایت انصاف اور برابری کی بنیادی اقدار پر قائم ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی ہمت اورغیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، پاکستان نے ہرعالمی فورم پر اسرائیلی فوج کے مظالم کی مذمت کی ہے، جنگ بندی، امداد کی فراہمی اور جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب ہمارا مطالبہ رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان پختہ عزم کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی جنگی جرائم پر اس کا احتساب ناگزیر ہے، غزہ میں انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانی ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا حماس کی سرنگوں میں اب تک 30 فلسطینیوں کو شہید کرنے کا دعویٰ اسرائیل کا حماس کی سرنگوں میں اب تک 30 فلسطینیوں کو شہید کرنے کا دعویٰ جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این ایچ اے افسران کو کرپشن الزامات پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کردیا بھارتی قید سے رہائی کے بعد 3پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام دنیا بھر میں رہا ہے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔