سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، الیکشن کمشنر کے فرائض بیرسٹر ذوالفقار جلبانی ادا کر رہے ہیں۔الیکشن کمشنر ذوالفقار جلبانی نےغ بتایا کہ 8 ہزار 4 سو 78 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، صدارتی نشست پر بیرسٹر سرفراز میتلو، حسیب جمالی اور وہاب بلوچ مدمقابل ہیں۔سندھ ہائیکورٹ بار کے نائب صدر کے عہدے پر 8 امیدوار میدان میں ہیں، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فریدہ منگریو، بیرسٹر عمران مٹھانی اور مرزا سرفراز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔خزانچی کے عہدے پر لیاقت علی اور نعمت اللہ شاہ آمنے سامنے ہیں جبکہ کراچی:جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فدا حسین، حذیفہ خان اور آر بی قریشی کے درمیان مقابلہ ہے۔سندھ ہائی کورٹ بار کے لیے ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری لیڈیز افیئرز فوزیہ مشتاق، روپ مالا سنگھ راجپوت اور رخشندہ وحید امیدوار ہیں جبکہ ممبر مینجنگ کمیٹی کی 9 نشستوں پر 27 امیدوارمیدان میں ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے عہدے پر

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان