پاکستان میں پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت، 50 لاکھ کا پہلا انعام کس ملک کے قاری نے جیتا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت میں دنیا کے 37 ممالک سے آئے قرّہ حضرات نے شرکت کی۔
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی مقابلہ قرآت کی تقریب تقسیم انعامات کا آغاز قاری سید صداقت علی کی قرات سے ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا دنیا بھر سے آئے قرّہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، 37 ممالک کے قرّہ پاکستان میں آئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ قرآت امت کے اتحاد کے لیے پاکستان کی کوششوں کا مظہر ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا، نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا قرآت کے روح پرور اجتماع میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، قرآن کریم امت مسلمہ کا روحانی ورثہ ہے، قرآن ہمیں امن، یکجہتی ، رحمت اور عدل کا درس دیتا ہے، ملک کے نظام کو چلانے کے لیے قرآن سے سبق لینا ضروری ہے۔
مقابلہ حسن قرآت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قاری کو 50 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا جبکہ دوسری پوزیشن والے کو 30 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر والے قاری کو 20 لاکھ انعام دیا گیا۔
ملائیشیا کے قاری ایمن رضوان بن محمد رملان نے مقابلہ حسن قرآت میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایران کے قاری عدنان نے دوسری اور پاکستانی قاری عبد الرشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
افغانستان کے قاری چوتھے، انڈونیشیا کے قاری نے مقابلے میں پانچویں اور مراکش کے قاری نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر سردار یوسف نے پوزیشن حاصل کرنے والے قاری حضرات میں انعامات تقسیم کیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مقابلہ حسن قرآت پوزیشن حاصل پاکستان میں کے قاری
پڑھیں:
ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔
ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔
مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔