صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز (منگل) کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 ماہ بعد ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے، موجودہ حالات میں اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی کراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
ابوظہبی ٹی10: کوئٹہ کیولری کی سپر اوور میں فتح، کوالیفائر ون میں رسائی یقینی
ابوظہبی ٹی10: کوئٹہ کیولری کی سپر اوور میں فتح، کوالیفائر ون میں رسائی یقینی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ کے اہم میچ میں کوئٹہ کیولری نے وسٹا رائیڈرز کو سپر اوور میں شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے کوالیفائر ون میں جگہ پکی کرلی۔ میچ کا فیصلہ آخری لمحوں میں ہوا جہاں لیام لیونگسٹن نے سپر اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو یادگار کامیابی دلائی۔کوئٹہ کی جانب سے محمد وسیم سب سے نمایاں رہے جنہوں نے محض 14 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابلِ شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔
اس سے قبل اینڈریز گوس نے 23 اور ایون لیوس نے چند اہم باؤنڈریز لگا کر ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔ آخری اوورز میں وسیم کی دھواں دار ہٹنگ نے کوئٹہ کوپانچ وکٹوں کے نقصان پر 104رنز تک پہنچایا،ہدف کے تعاقب میں وسٹا رائیڈرز کی جانب سے بین میکڈرمٹ نے 27 گیندوں پر 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ انمکت چند اور شان ڈکسن نے بھی قیمتی رنز جوڑے۔ آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے جس میں میتھیو فورڈ اور سی پی رضوان نے چھکا اور چوکا لگا کر میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا۔سپر اوور میں رائیڈرز نے 12 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ محمد وسیم نے چوکا لگایا، خواجہ نافع آؤٹ ہوئے، تاہم لیام لیونگسٹن نے فیصلہ کن لمحے میں بلند و بالا چھکا لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔دوسرے میچ میں رائل چیمپس 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دووکٹوں کے نقصان پر 127 رنز سکور کئے ۔ محمد شہزاد نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا مگر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔برینڈن میکولم نے 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تاہم مطلوبہ رن ریٹ کے دباؤ نے چیمپس کی پیش قدمی روک دی۔ آرون جونز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کرس جورڈن نے 8 رنز بنائے، لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دل سکے۔رائل چیمپس کے مستحکم مگر سست تعاقب کے باعث انہیں 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اضافے کا امکان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی کورٹنی واش کی کوچنگ نے ٹیم کی کارکردگی کو نکھارا،افغان کرکٹر محمد شہزاد پاکستان ٹیم آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی آئی ایل ٹی20: شعیب ملک پہلی بار کمنٹری باکس میں،وسیم اکرم، وقار یونس بھی پینل کا حصہ ابوطہبی ٹی 10:کولن منرو کی شاندار 77 رنز کی اننگز، واریئرز کی بُلز پر 35 رنز سے فتح سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم