data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صدرِ مملکت نے منگل کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق اہم بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، جو میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے ایک نمایاں پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن سے متعلق بل اور پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ تمام بلز موجودہ قانون سازی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔

مشترکہ اجلاس 9 ماہ کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے، جسے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس

پڑھیں:

پختونخوا میں دھند کے باعث اسکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251129-08-10
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث اسکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق 4 اضلاع میں اسکول اب صبح 9 بجے کھلیں گے، نئے ٹائم ٹیبل کا اطلاق مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور صوابی کے اسکولوں پر ہوگا۔ کلاس کا دورانیہ 5 منٹ کم کیا جاسکے گا، دھند کے خاتمے تک نیا ٹائم ٹیبل نافذ رہے گا۔اعلامیہ کے مطابق فیصلہ طلبہ کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا، ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن تمام اضلاع کو بھجوا دیا، اسکول سربراہان کو پابندی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین